پاکستان کا ایران، امریکہ مذاکرات کے لیے آنے والے مندوبین اور صحافیوں کے لیے ’ویزا آن ارائیول‘ کا اعلان
پاکستان کا ویزا آن ارائیول کا اعلان
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان نے ایران اور امریکہ مذاکرات میں شرکت کے لیے آنے والے مندوبین اور صحافیوں کے لیے ’ویزا آن ارائیول‘ کا اعلان کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: اس سیلاب کو بھارت کی آبی جارحیت نہیں کہا جاسکتا، خواجہ آصف
نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار کا بیان
جمعہ کی صبح ایکس پر جاری ایک پیغام میں پاکستان کے نائب وزیر اعظم اور وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار نے کہا کہ مذاکرات کے لیے اسلام آباد آنے والے تمام مندوبین، بشمول شریک ممالک کے صحافیوں، کا خیرمقدم کیا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستانی خاتون نے چین کے پرسکون دیہی علاقے میں کیوں رہائش اختیار کر لی؟ وجہ جان کر آپ بھی حیران رہ جائیں
ایئرلائنز کو ہدایت
ڈار کا کہنا ہے کہ ’اس مقصد کے لیے تمام ایئرلائنز سے درخواست کی جاتی ہے کہ وہ ایسے تمام افراد کو بنا ویزا بورڈنگ کی اجازت دیں۔‘
امیگریشن حکام کی کارروائی
پاکستان میں امیگریشن حکام ان افراد کو ویزا آن ارائیول جاری کریں گے۔








