پاکستان اور بھارت کے درمیان نافذ العمل معاہدوں کی تفصیلات پارلیمنٹ میں پیش
پاکستان اور بھارت کے درمیان معاہدے
اسلام آ باد(ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان اور بھارت کے درمیان نافذ العمل 13 معاہدوں کی تفصیلات پارلیمنٹ میں پیش کر دی گئیں۔
یہ بھی پڑھیں: تجارتی خسارہ بڑھنے کے باوجود اپریل میں ملکی کرنٹ اکاؤنٹ سرپلس ریکارڈ
بھارت پر الزام
نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق پاکستان کی جانب سے بھارت پر 13 میں 4 معاہدوں پر عملدرآمد نہ کرنے کا الزام عائد کیا گیا ہے، وزارت خارجہ کی رپورٹ کے مطابق بھارت سندھ طاس معا ہدے، مذہبی مقامات پر سہولیات کی فراہمی، زائرین اور ویزا سہولیات سے متعلق معاہدے پر عملدرآمد نہیں کر رہا۔
یہ بھی پڑھیں: لاہور میں جلد پانی کے میٹرز لگائے جائیں گے، واسا
سندھ طاس معاہدہ
آبی وسائل کی تقسیم کے لیے دونوں ممالک کے درمیان 19 ستمبر 1960 کو سندھ طاس معاہدہ عمل میں آیا۔ دونوں ممالک کے درمیان تنازعات کے پر امن حل کے لئے 2 جولائی 1972 کو شملہ معاہدہ طے پایا۔
مذہبی مقامات کے لیے سہولیات
دونوں ممالک میں مذہبی مقامات کی زیارات سہل بنانے کے لئے 14 ستمبر 1974 کو پروٹوکول پر دستخط کئے گئے۔ براہ راست ٹیلی کمیونیکیشن کے لئے بھی 14 ستمبر 1974 کو معاہدے پر دستخط کئے گئے۔








