پنجاب حکومت نے دستاویزات کی گمشدگی رپورٹ کرنے کیلئے ایپ کا افتتاح کردیا
وزیر اعلیٰ پنجاب کا نیا اقدام
لاہور(ڈیلی پاکستان ان لائن) پنجاب کے شہریوں کیلئے وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے ایک اور اقدام کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: اعلان کر رہا ہوں عاصم منیر چیف آف ڈیفنس فورسز ہیں، ہماری مرضی جب چاہیں نوٹیفکیشن کا اعلان کردیں، حنیف عباسی
پنجاب پولیس پاکستان ایپ کا افتتاح
نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق، وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے پنجاب پولیس پاکستان ایپ کا افتتاح کردیا۔
گمشدگی کی رپورٹ کے لیے آسانی
اس ایپ کے تحت شناختی کارڈ، پاسپورٹ، ڈرائیونگ لائسنس اور دیگر ضروری کاغذات کی گمشدگی رپورٹ کے لیے اب پولیس سٹیشن یا خدمت مرکز جانے کی ضرورت نہیں ہے۔
گمشدگی کی رپورٹ اب گھر بیٹھے درج کرائی جاسکے گی اور ایف آئی آر بھی گھر پر موصول ہوگی۔
Now you can report the loss of your CNIC, passport, driving license, and other important documents from the comfort of your home.
Chief Minister Punjab Maryam Nawaz Sharif has launched the "Punjab Police Pakistan" app.
Every citizen of Punjab can now easily register… pic.twitter.com/zGkYp6Gt4k
— PMLN (@pmln_org) April 9, 2026








