سندھ حکومت کی کفایت شعاری پالیسی؛ مارکیٹس، ہوٹلز، شادی ہالز کے نئے اوقات کار نافذ
سندھ حکومت کی نئی کفایت شعاری پالیسی
کرچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)سندھ حکومت نے کفایت شعاری پالیسی کے تحت مارکیٹس، ہوٹلزاور شادی ہالزکے نئے اوقات کار نافذکر دیئے، اس سے متعلق نوٹیفکیشن بھی جاری کردیاگیا۔
یہ بھی پڑھیں: پی ٹی اے کو فروری 2026 تک فائیو جی اسپیکٹرم نیلامی کا ہدف دیدیا گیا
نئے اوقات کار
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق حکومت کاکہنا ہے کہ ڈویژنل ہیڈکوارٹرز کے علاوہ تمام اضلاع میں دکانیں، مارکیٹس اورشاپنگ مالز رات 8 بجے بند کردیئے جائیں گے۔
یہ بھی پڑھیں: قومی ائیرلائن سے تنازع: سوسائٹی آف ائیرکرافٹ کے صدر اور سیکرٹری ملازمت سے برطرف
پابندیاں اور مستثنیات
نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ احکامات ہفتے کے ساتوں دن نافذ العمل ہوں گے،تاہم تندور، ملک شاپس، بیکریز، میڈیکل سٹورز، لیبارٹریز پابندیوں سے مستثنیٰ ہوں گے۔ مزید کہا گیا ہے کہ کلینکس، ہسپتال اور پیٹرول پمپس بھی پابندیوں سے مستثنیٰ ہوں گے۔
ہوٹلز اور فوڈ آؤٹ لیٹس کے اوقات
حکومت سندھ کاکہنا ہے کہ ہوٹلز اورفوڈ آؤٹ لیٹس شام 7سے رات ساڑھے 11 بجے تک کھلے رکھنے کی اجازت ہے۔ ہوم ڈیلیوری اور ٹیک اوے سروس پر کوئی پابندی عائد نہیں ہوگی۔ شادی ہالز کو رات 8 سے 12 بجے تک تقریبات کی اجازت ہوگی۔








