پاکستان ویمنز ٹیم کی ترکس اینڈ کیکوس آئی لینڈز کو 0-8 سے ہراکر فیفا سیریز میں تاریخی فتح
پاکستان کی تاریخی فتح
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) فیفا سیریز میں پاکستان نے اپنے پہلے میچ میں ٹرکس اینڈ کیکوس جزائر کو آٹھ صفر سے ہرا کر تاریخی فتح حاصل کر لی۔ یہ پاکستان ویمن ٹیم کی انٹرنیشنل فٹبال میں سب سے بڑے مارجن سے فتح ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ناقابل تردید شواہد فراہم کردیئے، 9 مئی واقعات کے کیسز کا جلد فیصلہ سنایا جائے، عطا تارڑ کی پریس کانفرنس
میچ کی تفصیل
نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق آئیوری کوسٹ کے شہر عابد جان میں فیفا سیریز میں پاکستان ویمن اور ٹرکس اینڈ کیکوس جزائر ویمن کی فٹ بال ٹیموں کے درمیان میچ ہوا، جس میں پاکستان خواتین نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔
یہ بھی پڑھیں: شرح خواندگی کم ہونے کی بنیادی وجہ انگریزی ہے، طلباء کی بڑی تعداد دل برداشتہ ہو کر تعلیم ادھوری چھوڑ دیتی ہے، نصاب اردو زبان میں تبدیل کریں
ابتداء سے برتری
قومی ٹیم نے ابتدا سے ہی حریف پر دباؤ رکھا جس کے نتیجے میں پہلے ہاف کے اختتام تک چار صفر کی برتری حاصل کر لی گئی۔
یہ بھی پڑھیں: جان سینا ریکارڈ 17 ویں بار ڈبلیو ڈبلیو ای چیمپئن بن گئے
گول سکور کرنے والے کھلاڑی
گول زہمینہ ملک، اقصیٰ مشتاق، لیلیٰ بنارس اور مریم محمود نے کیے۔ دوسرے ہاف میں پاکستانی کھلاڑیوں نے تیز رفتار کھیل جاری رکھا اور مزید چار گول داغ کر میچ آٹھ صفر سے اپنے نام کر لیا۔
یہ بھی پڑھیں: چولستان جیپ ریلی خطے کے لیے اہم، ثقافتی رونقیں بحال ہوگئیں: سینئر وزیر پنجاب مریم اورنگزیب
دوسرے ہاف کے گول
اس ہاف میں لیلیٰ بنارس اور اقصیٰ مشتاق نے مزید ایک، ایک گول کیا جب کہ دیگر دو گول نادیہ خان اور اسریٰ خان نے کیے۔
تاریخی کامیابی
یہ انٹرنیشنل ویمن فٹبال میں پاکستان کی سب سے بڑے مارجن سے فتح ہے، اس سے قبل پاکستان نے مالدیپ کو سات صفر سے ہرایا تھا۔








