جے ڈی وینس اپنا پی ٹی اے اپروو آئی فون لے کر آنا، امریکی نائب صدر کے پاکستان آنے پر میمز کی بھرمار
جنگ بندی کے بعد پاکستان کی اہمیت
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) امریکی نائب صدر جے ڈی وینس کی ایران امریکا مذاکرات کے لیے پاکستان آمد سے قبل ہی سوشل میڈیا پر میمز کی بھرمار ہوگئی۔
یہ بھی پڑھیں: جدید ٹینک، ڈرون اور بم پروف ایس یو وی: 2024 میں توجہ حاصل کرنے والے پاکستانی ہتھیاروں کے خیالات
ایران اور امریکا کے مذاکرات
امریکا ایران جنگ بندی کے بعد پاکستان دنیا کی توجہ کا مرکز بن گیا ہے۔ پاکستان کی میزبانی میں ایران اور امریکا کے مذاکرات آج اور کل اسلام آباد میں ہوں گے اور اسی سلسلے میں امریکی نائب صدر جے ڈی وینس آج رات پاکستان پہنچیں گے۔
یہ بھی پڑھیں: ڈیڑھ ہزار سال قبل بھارت کے برہمنوں نے عرصۂ حیات تنگ کر دیا تو بھارتی تاملوں کے ہزاروں خاندان ہجرت کر کے سری لنکا چلے گئے۔
سوشل میڈیا پر میمز
سوشل میڈیا صارفین نے جے ڈی وینس پر متعدد میمز بنائیں جیسے کہ انہیں آتے ہی مارننگ شو میزبان ندا یاسر کے شو میں مدعو کرلیا جائے گا۔
مزید دلچسپ میمز
اسی طرح ایک صارف نے میم بنائی کہ جے ڈی وینس اتوار بازار جائیں گے تو انہیں اپنی شرٹ دکھائی دے گی جو فروخت ہونے کے لیے بازار میں موجود ہوگی۔
ایک صارف نے یہ بھی کہا کہ جے ڈی وینس اپنا پی ٹی اے اپروو آئی فون پاکستان لے کر آنا ورنہ یہاں وہ نہیں چلے گا۔
JD Vance’s first morning in Pakistan pic.twitter.com/ulyjN8zZwB
— عبداللہ (@Blahhhhhh34) April 9, 2026








