سونا ایک بار پھر مہنگا ہوگیا
سونے کی قیمت میں اضافہ
کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن) ملک بھر میں فی تولہ سونے کے بھاؤ میں 3 ہزار روپے کا اضافہ ہوا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: شمالی وزیرستان میں فائرنگ، ہلاکتیں
نئی قیمتیں
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز کے مطابق تین ہزار روپے کے اضافے کے بعد فی تولہ سونے کی قیمت 4 لاکھ 97 ہزار 662 روپے ہوگئی ہے۔
اس کے علاوہ دس گرام سونے کا بھاؤ 2572 روپے اضافے سے 4 لاکھ 26 ہزار 664 روپے ہے۔
عالمی بازار کی صورتحال
عالمی بازار میں سونے کا بھاؤ 30 ڈالر اضافے سے 4753 ڈالرفی اونس ہوگیا ہے۔








