کراچی سیف سٹی پروجیکٹ فیز 2 کی منظوری، شہر میں کتنے سمارٹ کیمرے نصب کیے جائیں گے؟ جانیے
کراچی سیف سٹی پروجیکٹ فیز 2 کی منظوری
کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیرِ اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کراچی سیف سٹی پروجیکٹ فیز 2 کی منظوری دے دی۔
یہ بھی پڑھیں: نان سموکرز میں پھیپھڑوں کا کینسر کیوں پھیل رہا ہے؟
اجلاس کی تفصیلات
وزیرِ اعلیٰ سندھ کی زیرِ صدارت کراچی سیف سٹی پروجیکٹ فیز 2 کے حوالے سے اجلاس ہوا۔ اجلاس میں دی جانے والی بریفنگ میں بتایا گیا ہے کہ فیز 2 کے تحت شہر میں 2300 سے زائد سمارٹ کیمرے نصب کیے جائیں گے جن میں 870 عمومی نگرانی کے لیے، 1300 آٹومیٹک نمبر پلیٹ ریکگنیشن اور چہرے کی شناخت سے لیس ہوں گے جبکہ 80 ٹریفک نفاذ، 56 موبائل سرویلنس یونٹس، 8 ٹریفک سگنل مانیٹرنگ کے لیے ہوں گے۔
یہ بھی پڑھیں: محکمہ موسمیات کی بارش اور برفباری کی پیشگوئی
کیمرے کی تنصیب اور لاگت
یہ کیمرے کراچی کے مختلف اضلاع میں نصب کیے جائیں گے اور اس منصوبے کی مجموعی لاگت 9 اعشاریہ 98 ارب روپے ہے۔
یہ بھی پڑھیں: سندھ طاس معاہدہ: عالمی عدالت کے فیصلہ سے پاکستانی مؤقف کو تقویت ملی، وزیراعظم
منصوبے کی تکمیل کا وقت
منصوبے کی تکمیل آئندہ 12 ماہ کے دوران متوقع ہے، منصوبے کا باقاعدہ آغاز مئی 2026ء میں کیا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں: لاہور پولو کلب کے زیراہتمام میشا اینڈ ابراہیم پولو کپ 2024ء شروع ہوگیا
وزیرِ اعلیٰ کی ہدایات
اجلاس کے دوران وزیرِ اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ منصوبہ بر وقت مکمل ہونا چاہیے کیوں کہ تاخیر سے لاگت میں اضافے کا خدشہ ہے۔
انہوں نے ہدایت کی کہ سندھ کے تمام سیف سٹی منصوبوں کو ایک مربوط نظام یعنی سندھ سیف سٹیز اتھارٹی کے ذریعے چلایا جائے۔
وزیرِ اعلیٰ سندھ نے سندھ سیف سٹی اتھارٹی کو تکنیکی عملے کی شفاف اور میرٹ پر بھرتی کی منظوری دے دی۔
دیگر شہروں میں منصوبے
بریفنگ میں بتایا گیا ہے کہ کراچی کے علاوہ دیگر ڈویژنل ہیڈکوارٹرز میں 780 کیمرے نصب کرنے پر 3 اعشاریہ 15 ارب روپے لاگت آئے گی، دیگر شہروں میں حیدرآباد، سکھر، لاڑکانہ، میرپورخاص اور شہید بینظیرآباد میں بھی سیف سٹی منصوبے شروع کرنے کی تجویز پر غور کیا گیا۔








