ڈومیسائل بنوانے کے طریقہ کار اور فیسوں میں اہم تبدیلیوں کی منظوری
پنجاب میں ڈومیسائل بنوانے کے طریقہ کار میں تبدیلی
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) پنجاب کا ڈومیسائل بنوانے کے طریقہ کار اور فیسوں میں اہم تبدیلیاں منظور کرلی گئیں۔
یہ بھی پڑھیں: میں اپنی پرانی ٹک ٹاک ویڈیوز دیکھنا بھی پسند نہیں کرتی ” جنت مرزا کا انکشاف
ڈومیسائل کے حصول کی نئی حکمت عملی
نجی ٹی وی سما نیوز کے مطابق کابینہ اجلاس میں ڈومیسائل کے حصول کو آسان بنانے اور فیس سٹرکچر میں تبدیلی کی باقاعدہ منظوری دی گئی۔ ڈومیسائل کا عمل اب ڈیجیٹل ہوگا۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان پڑوسیوں سے مستحکم تعلقات چاہتا، دہشتگردی امن کے لیے خطرہ ہے: وزیر اعظم
نئی فیس معلومات
ڈومیسائل کی مجموعی فیس 550 روپے مقرر کرنے کی منظوری دیدی گئی، جن میں ڈومیسائل فیس 200 روپے، ای سٹامپ 300 روپے، اور پی آئی ٹی بی کے سروس چارجز 50 روپے شامل ہیں۔
ادائیگی کا آسان طریقہ
تمام ادائیگیاں موبائل ایپ ای پے پنجاب کے ذریعے ڈیجیٹلی کی جائیں گی۔ ڈومیسائل سرٹیفکیٹ کی کورئیر کے ذریعے گھر تک فراہمی کو بھی نظام کا حصہ بنایا گیا ہے۔ مستقبل قریب میں یہ سروس 'دستک ایپ' پر بھی دستیاب ہوگی۔








