بھارتی وزارت خارجہ نے اسرائیل کا نام لیے بغیر لبنان میں ہلاکتوں پر تشویش کا اظہار کردیا

مودی حکومت کی پہلی بار مشرق وسطیٰ بحران پر رائے

ممبئی(ڈیلی پاکستان آن لائن) بھارت کی مودی حکومت نے ملک میں بڑھتی ہوئی تنقید کے بعد پہلی بار مشرق وسطیٰ بحران پر منہ کھول دیا۔ بھارتی وزارت خارجہ نے اسرائیل کا نام لیے بغیر لبنان میں ہلاکتوں پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ایوب زکوڑی سی ای او کلب کے پی چیپٹر کے صدر مقرر

بھارتی وزارت خارجہ کی تشویش

ترجمان بھارتی وزارت خارجہ رندھیر جیسوال نے کہا کہ لبنان میں بڑے پیمانے پر ہلاکتیں پریشان کن ہیں، عالمی قوانین، ملکی سلامتی اور خود مختاری کا احترام ضروری ہے۔ بھارتی وزارتِ خارجہ کے ترجمان رندھیر جیسوال نے کہا کہ بھارت موجودہ صورتحال کے رخ کو “انتہائی تشویشناک” سمجھتا ہے، خصوصاً اس لیے کہ بھارت اقوامِ متحدہ کی امن فوج میں دستے فراہم کرتا ہے اور لبنان کے امن و سلامتی میں گہری دلچسپی رکھتا ہے۔

عالمی تشویش کی بڑھتی ہوئی لہر

واضح رہے کہ یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب لبنان میں بڑھتی ہوئی کشیدگی پر عالمی سطح پر تشویش میں اضافہ ہو رہا ہے۔ گزشتہ دنوں اسرائیلی فوج کی جانب سے ایران جنگ بندی نافذ ہونے کے باوجود لبنان پر اب تک کے شدید ترین فضائی حملے کیے گئے۔ لبنان سول ڈیفنس کے مطابق ملک بھر میں اسرائیلی حملوں کے نتیجے میں ہلاکتوں کی تعداد بڑھ کر 254 ہو گئی ہے جبکہ 1165 افراد زخمی ہوئے ہیں۔

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...