بحیرہ عرب میں پاک بحریہ کا کامیاب ریسکیو آپریشن، غیر ملکیوں سمیت 18 افراد کو بچا لیا گیا
پاکستان نیوی کا بروقت ریسکیو آپریشن
کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان نیوی نے بحیرہ عرب میں بروقت کارروائی کرتے ہوئے ایک تجارتی جہاز کے 18 عملے کے ارکان کو بحفاظت ریسکیو کر لیا۔
یہ بھی پڑھیں: سینیٹر فیصل واوڈا کی 7 سالہ بیٹی شنایا نے سوئمنگ چیمپئن شپ میں کانسی کا تمغہ جیت لیا
ہنگامی مدد کی کال
ترجمان کے مطابق، یہ کارروائی اس وقت عمل میں لائی گئی جب جہاز کی جانب سے ہنگامی مدد کی کال موصول ہوئی۔ جہاز شمالی بحیرہ عرب میں پاکستان کے ساحل سے تقریباً 200 ناٹیکل میل (370 کلومیٹر) دور موجود تھا۔
یہ بھی پڑھیں: مودی کی لوک سبھا تقریر، ’’ خفت‘‘ مٹانے کی ناکام کوشش، کب ، کہاں ،کتنے’’جھوٹ‘‘ بولے ۔۔۔سب سامنے آ گیا( ویڈیو بھی دیکھیں )
ریسکیو کیے گئے افراد
بیان میں کہا گیا ہے کہ ریسکیو کیے گئے افراد میں چین، بنگلہ دیش، میانمار، ویتنام اور انڈونیشیا کے شہری بھی شامل ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی نے سیکیورٹی بریفنگ میٹنگ کا بائیکاٹ کر کے ملک دشمنی کا ثبوت دیا ، عظمیٰ بخاری
علاج اور واپسی کے انتظامات
پاک بحریہ نے فوری اور انسانی ہمدردی کی بنیاد پر کارروائی کرتے ہوئے تمام افراد کو بحفاظت کراچی منتقل کیا جبکہ طبی سہولیات اور واپسی کے انتظامات بھی کیے جا رہے ہیں۔
بین الاقوامی انسانی ہمدردی
پاک بحریہ نے عالمی سطح پر انسانی ہمدردی اور پیشہ ورانہ عزم کا مظاہرہ کیا۔








