امارات کو رقم کی واپسی، ملکی صنعتکاروں نے 2 ارب ڈالر کا فنڈ اسٹیٹ بینک میں جمع کروانے پر غور شروع کردیا
پاکستان کے ٹیکسٹائل صنعتکاروں کی نئی پیشکش
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) آل پاکستان ٹیکسٹائل ملز ایسوسی ایشن (اپٹما) کے صنعت کاروں نے 2 ارب ڈالر کا فنڈ اسٹیٹ بینک میں جمع کروانے پر غور کیا ہے۔ اپٹما نے متحدہ عرب امارات کی رقم کی واپسی کے بعد حکومت کو متبادل حل فراہم کر دیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: بھارت: زیادہ رونے پر ماں نے 2 ماہ کے بیٹے کو قتل کر دیا
چیئرمین اپٹما کا بیان
لاہور سے جاری بیان میں چیئرمین اپٹما کامران ارشد نے کہا کہ "ہم حکومت کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں، کوئی مسئلہ نہیں آنے دیں گے۔" ان کا کہنا تھا کہ امن مذاکرات کے بعد وزیراعظم سے مل کر اس مسئلے کا حل نکال لیں گے، "سب سے پہلے پاکستان"، اپٹما نے ہمیشہ اس عہد کو نبھایا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان قونصلیٹ دبئی کے قونصل جنرل اور سٹاف کا رمضان افطار ٹینٹ کا دورہ، پاکستانی کاروباری ادارے فلاح و بہبود میں اپنا حصہ ڈال رہے ہیں، قونصل جنرل
پاکستان کی آئی ایم ایف کے ساتھ پیشرفت
انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان آئی ایم ایف کی تمام شرائط پوری کر چکا ہے اور برآمدات تیزی سے بڑھ رہی ہیں۔
متحدہ عرب امارات کا قرض واپس کرنے کا فیصلہ
خیال رہے کہ پاکستان نے متحدہ عرب امارات کا قرض واپس کرنے کا فیصلہ کیا ہے، پاکستان 2 ارب ڈالر اسی مہینے کے آخر میں ابوظبی کو واپس کرے گا۔ یہ رقم پاکستان کے اکاؤنٹ میں سیف ڈپازٹ کے طور پر موجود تھی۔








