امریکہ ایران کی قیادت آج اسلام آباد میں مذاکرات کرے گی، خطے میں اب جنگ کی نہیں امن کی باتیں ہو رہی ہیں، شہباز شریف
وزیراعظم کی ایران اور امریکہ کے نمائندوں سے ملاقات
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ ایران اور امریکہ کے نمائندے ہماری پر خلوص دعوت پر پاکستان تشریف لا چکے ہیں۔ دونوں ملکوں کی قیادت آج اسلام آباد میں مذاکرات کرے گی، خطے میں اب جنگ کی نہیں امن کی باتیں ہو رہی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: جو کوئی بھی اس بھرم میں ہے کہ ایران کو تباہ کر دے گا وہ تاریخ نہیں جانتا، ایرانی صدر
پاکستانی قیادت کی کوششیں
وزیراعظم شہباز شریف نے قوم سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نازک صورت حال میں پاکستانی قیادت نے بڑے اعتماد سے دونوں فریقوں کو عارضی جنگ بندی پر راضی کیا۔ دونوں فریق جو جنگ میں آمنے سامنے تھے، اب بات چیت کے ذریعے معاملات طے کرنے پر راضی ہو چکے ہیں۔ عارضی جنگ بندی کا اعلان ہو چکا ہے، اب اس سے بھی کٹھن مرحلہ دیرپا جنگ بندی کا ہے، یہ مرحلہ میک اور بریک کے مترادف ہے۔
یہ بھی پڑھیں: مسلم دنیا کو فیصلہ کرنا ہوگا کہ وہ کس طرف ہیں، ایران کے سیکیورٹی چیف علی لاریجانی کا مسلم ممالک کے لیے پیغام
فیلڈ مارشل عاصم منیر اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار کی تعریف
شہباز شریف نے فیلڈ مارشل عاصم منیر اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار کا خاص طور پر ذکر کیا اور فریقین کو مذاکرات کے لیے راضی کرنے پر ان کی تعریف کی۔ وزیراعظم نے کہا کہ فیلڈ مارشل عاصم منیر نے جنگ کے شعلے بجھانے اور فریقین کو مذاکرات پر راضی کرنے کے لیے کلیدی اور تاریخ ساز کردار ادا کیا۔
دور اندیشی اور کامیاب مذاکرات
انہوں نے کہا کہ اگر مذاکرات کامیاب ہوئے تو ان گنت معصوم زندگیاں بچ جائیں گی۔ پاکستان ان مذاکرات کو کامیاب بنانے کے لیے حتی المقدور کوشش کرے گا۔








