ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج (ہفتے) کا دن کیسا رہے گا ؟
برج حمل
سیارہ مریخ، 21 مارچ سے 20 اپریل
ایک بار پھر صورتحال بندش جیسے معاملات کی طرف جا رہی ہے جو رکاوٹوں کا ایک سلسلہ شروع کر سکتی ہے اسلئے اب فوری طور پر صدقہ دیں اور 1000 مرتبہ اللہ پڑھا کریں۔
یہ بھی پڑھیں: پنجاب اسمبلی کے ملازم نے مبینہ طور پر خودکشی کرلی
برج ثور
سیارہ زہرہ، 21 اپریل سے 20 مئی
جو لوگ کسی بھی کام میں سخت مشکلات محسوس کر رہے ہیں وہ اب انشاءاللہ غیر متوقع ریلیف محسوس کریں گے، وہ کام بھی ہو جائے جو کل تک مشکل لگ رہا تھا۔
یہ بھی پڑھیں: لاہور کی ترقی اور خوبصورتی کا معیار پورے پنجاب میں منتقل ہو رہا ہے: عظمٰی بخاری
برج جوزہ
سیارہ عطارد، 21 مئی سے 20 جون
اب ایک معاملے میں سے ایسے نکلیں گے جیسے مکھن میں سے بال اور جو مالی صورتحال ہے وہ بھی تیزی سے اب بہتری کی جانب جا رہی ہے، آج سے اچھا سلسلہ شروع ہو سکتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ثانیہ عاشق کو پنجاب میں اہم وزارت مل گئی
برج سرطان
سیارہ چاند، 21 جون سے 20 جولائی
آپ کی اندرونی صحت بالکل ٹھیک نہیں ہے، پٹھوں، آنکھوں اور معدے کے مسائل تنگ کر رہے ہیں، جو لوگ کسی بھی طرح صدقے کا انتظام کریں گے جلد اس سے نکل سکیں گے۔
یہ بھی پڑھیں: پنجاب کی 123 تعلیمی اداروں میں ’’صفائی ہیروز‘‘ کے اعزاز میں تقاریب، انعامی رقم کے چیک تقسیم اور ڈھول کی تھاپ پر بھنگڑے
برج اسد
سیارہ شمس، 21 جولائی سے 21 اگست
آپ کی ایک اہم ضرورت انشاءاللہ صبح ہی پوری ہونے کا امکان ہے، آپ جس مسئلے کو اپنے سر پر سوار کئے ہوئے ہیں وہ بڑی جلد حل ہو جائے، آج اچھا دن رہے گا۔
یہ بھی پڑھیں: ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج (ہفتے) کا دن کیسا رہے گا ؟
برج سنبلہ
سیارہ عطارد، 22 اگست سے 22 ستمبر
ایک اہم کام میں کامیابی حاصل ہو سکتی ہے، آپ کی اہم ضرورت پوری ہو سکے گی اور جو بھی مقصد تھا وہ اب حاصل ہونے کے قریب ہے۔ آپ کو اب کچھ رقم بھی مل سکتی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ایران اگر قطر پر حملہ کرتا ہے تو امریکا پارس گیس فیلڈ کو تباہ کر دے گا: ٹرمپ
برج میزان
سیارہ زہرہ، 23 ستمبر سے 22 اکتوبر
آج آپ کو صبح سے انشاءاللہ اچھی خبریں ملنا شروع ہو جائیں گی اور اللہ کا نام لے کر جس کام میں ہاتھ ڈالیں گے اس کے ہو جانے کا بھی پورا امکان دکھائی دیتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: خطے میں انٹرنیٹ بندش کے حوالے سے ممالک میں پاکستان کا نمبر بہت پیچھے ہے،چیئرمین پی ٹی اے
برج عقرب
سیارہ مریخ، 23 اکتوبر سے 22 نومبر
آج اچھا دن ہے، اللہ نے چاہا تو ایک مشکل آسان ہو گی اور جس طرف اُمید لگائی ہوئی تھی وہ پوری ہو سکتی ہے۔ ایک باہر کا شخص بھی مدد کو تیار ہو جائے گا، فکر نہ کریں۔
یہ بھی پڑھیں: لاہور میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیوں پر جرمانے بڑھانے کی تجویز منظور
برج قوس
سیارہ مشتری، 23 نومبر سے 20 دسمبر
بار بار راستے کو نہ بدلیں، فیصلہ کر لیا ہے تو پھر اس پر قائم ہو جائیں، ان دنوں آپ نے اگر مناسب قدم اٹھا لیا تو وہ قسمت بدلنے میں بڑا ہی مددگار ثابت ہو گا۔
یہ بھی پڑھیں: بیلاروس کے صدر کا وزیراعظم اور نواز شریف کے اعزاز میں عشائیہ، غیر معمولی گرمجوشی کا اظہار
برج جدی
سیارہ زحل، 21 دسمبر سے 19 جنوری
ایک بار پھر قسمت ساتھ دے رہی ہے، جو خواہش دل میں ہے انشاءاللہ وہ پوری ہو کر رہے گی اور آج آپ کی ایک ضرورت بھی پردہ غیب سے پوری ہو سکے گی۔ انشاءاللہ۔
یہ بھی پڑھیں: رنگین مزاج ارب پتی پلے بوائے ٹرمپ نے 3 شادیاں کیں، درجنوں خواتین سے جنسی تعلق رہا
برج دلو
سیارہ زحل، 20 جنوری سے 18 فروری
آپ بار بار اپنے راستے سے بھٹک رہے ہیں جس کی وجہ سے اچھے دِنوں کو صرف ضائع کر رہے ہیں، آپ کو معلوم ہے کون سا کام غلط ہو رہا ہے، فوری درست کریں۔
سیارہ مشتری
19 فروری سے 20 مارچ
آپ آج بھی کسی بندش اور بدنظری جیسی صورت حال میں مبتلا لگتے ہیں، صدقہ دیں، یا حییّ یا قیوم کا ورد کریں اور دو بھوکوں کو کھانا کھلانا بھی بہترین ثابت ہو گا۔








