ایرانی پارلیمنٹ کے سپیکر باقر قالیباف کی قیادت میں ایران کا وفد امریکہ سے مذاکرات کے لیے اسلام آباد پہنچ گیا

ایران کا وفد اسلام آباد پہنچ گیا

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) امریکہ سے مذاکرات کے لیے ایران کا وفد اسلام آباد پہنچ گیا۔

یہ بھی پڑھیں: بھارت نے دریائے ستلج میں ایک اور سیلابی ریلا چھوڑنے سے متعلق پاکستان کو آگاہ کر دیا

وفد کی تشکیل

تفصیلات کے مطابق ایرانی پارلیمنٹ کے سپیکر محمد باقر قالیباف کی سربراہی میں ایران کا وفد اسلام آباد پہنچا۔ وفد میں ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی، دفاعی کونسل کے سیکرٹری، مرکزی بینک کے گورنر اور پارلیمنٹ کے دیگر اراکین شامل ہیں۔ پاکستان نے مہمان وفود اور صحافیوں کے لیے ویزا سہولت دے دی۔

یہ بھی پڑھیں: افغان سفیر کی ایرانی سفارتخانے آمد، سفیر رضا امیری مقدم سے ملاقات، آیت اللہ خامنہ ای کی شہادت پر اظہار تعزیت کیا

مقاصد اور مسائل

ایرانی حکام کے مطابق یہ وفد امریکی حکام کے ساتھ مذاکرات کے لیے پاکستان آیا ہے۔ وفد میں سیکیورٹی، سیاسی، عسکری، اقتصادی اور قانونی امور سے متعلق دیگر حکام بھی شامل ہیں جو مختلف پہلوؤں پر بات چیت کریں گے.

یہ بھی پڑھیں: وزیر تجارت جام کمال سے پاکستان میں فلپائن کے سفیر ڈاکٹر ایمانوئل آر فرنینڈز کی اہم ملاقات، برآمدات بڑھانے پر گفتگو

مذاکرات کی شرائط

ایرانی میڈیا کے مطابق اگر امریکہ ایران کی جانب سے پیش کی گئی پیشگی شرائط کو تسلیم کرتا ہے تو باقاعدہ مذاکرات کا آغاز کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں: ترجمان ایرانی پاسداران انقلاب علی محمد نائینی شہید

مذاکرات کا مقام

ایران اور امریکہ کے درمیان مذاکرات آج اسلام آباد میں ہوں گے۔

یہ بھی پڑھیں: سرکاری پاور پلانٹس میں رقم کی ادائیگی ڈالر کے بجائے پاکستانی روپے میں ہو جائیگی: سی پی پی اے

امریکی وفد کی آمد

دوسری جانب امریکی نائب صدر جے ڈی وینس نے اسلام آباد کے لیے اڑان بھر لی ہے۔ جے ڈی وینس نے مثبت مذاکرات کا یقین ظاہر کردیا اور کہا کہ ایران نیک نیتی دکھائے تو امریکہ بھی تیار ہے.

یہ بھی پڑھیں: مرزا آفریدی اور اعظم سواتی سینیٹ کی قائمہ کمیٹیوں سے مستعفی

بحری جہازوں کی گزرنے کی اجازت

ادھر ایران نے امریکی بحری جہازوں کو آبنائے ہرمز سے گزرنے کی مشروط اجازت دے دی اور کہا ہے کہ معاہدے میں دشمنی روکنے کی ضمانتیں ہونی چاہیے.

امریکی وفد کی تفصیلات

اسلام آباد مذاکرات کے لیے امریکی وفد نائب صدر جے ڈی وینس، نمائندہ خصوصی اسٹیو وٹکوف اور صدر ٹرمپ کے داماد جیرڈ کشنر پر مشتمل ہوگا.

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...