تاریخی لمحات۔۔۔ ایرانی وفد کا پرتپاک استقبال، فیلڈ مارشل عاصم منیر اور وزیرخارجہ اسحاق ڈار سمیت دیگر حکام نے خیرمقدم کیا (ویڈیو دیکھیں)

ایرانی وفد کا استقبال

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) وفاقی دارالحکومت پہنچنے پر ایرانی وفد کا پرتپاک استقبال کیا گیا۔ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر، نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار، سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق، وزیر داخلہ محسن نقوی سمیت دیگر حکام نے معزز مہمانوں کا خیرمقدم کیا۔

یہ بھی پڑھیں: نیویارک میں ‘پاکستانی ہوٹل’: 220 ملین ڈالر کی قیمت اور ٹرمپ کے بھارتی مشیر کا اعتراض

ٹیوٹیر اطلاعات

یہ بھی پڑھیں: گورنر خیبر پختونخوا سے امریکی ناظم الامور کی ملاقات

وزیرخارجہ کا بیان

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے امید ظاہر کی ہے کہ فریقین تعمیری انداز میں مذاکرات آگے بڑھائیں گے۔ ایرانی وفد کی قیادت سپیکر ایرانی پارلیمنٹ محمد باقر قالیباف کر رہے ہیں، ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی بھی وفد کے ہمراہ اسلام آباد پہنچے۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان میں سولر پینلز کے حوالے سے بڑی خوشخبری

استقبال کی تفصیلات

دفتر خارجہ کے مطابق وفد کا استقبال نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کیا، سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق بھی استقبال کے موقع پر موجود تھے، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے بھی معزز مہمانوں کا خیرمقدم کیا، وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی بھی استقبال میں شریک تھے۔

پاکستان کا عزم

وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے امید ظاہر کی کہ فریقین تعمیری انداز میں مذاکرات آگے بڑھائیں گے، پاکستان نے تنازع کے پائیدار اور دیرپا حل کے لیے سہولت کاری جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا۔

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...