پاکستان کے کامیاب امن مشن پر صحافیوں کی جانب سے وزیر اعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر کو زبردست خراج تحسین

پاکستان جرنلسٹ فورم کا بیان

جدہ (بیورو رپورٹ)ؓ بیرون ملک قائم پاکستان جرنلسٹ فورم کے نامور صحافیوں نے ایران، اسرائیل کی جنگ کی وجہ سے عالمی کشیدگی کے دوران پاکستان کی جانب سے شروع کیے گئے امن مشن پر اندرون ملک اور بیرون ممالک میں مقیم پاکستانیوں نے فخر محسوس کیا ہے اور پاکستان کی ہمیشہ سے امن کی کوششوں کو سراہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پالیسی صرف بانیٔ پی ٹی آئی کی چلے گی، بانی سے ملنا چاہتے تھے، لیکن عدالتی حکم کے باجود ملنے نہیں دیا گیا، سہیل آفریدی

پاکستان کا مثبت کردار

پاکستان کے اقدام کو بین الاقوامی ذرائع ابلاغ اور سفارتی حلقوں نے پاکستان کے کردار کو نہ صرف مثبت قرار دیا بلکہ اسے خطے میں استحکام کے لیے ایک اہم پیش رفت بھی کہا ہے۔ پاکستان کے امن مشن نے دنیا کو ایک بڑے خطرے سے بچایا ہے، اور پاکستان کی کامیاب خارجہ پالیسی نے امریکہ اور ایران کے درمیان کشیدگی کم کرنے اور مذاکرات کی راہ ہموار کرنے میں کلیدی کردار ادا کیا۔

یہ بھی پڑھیں: وزیر اعظم شہباز شریف سے سینیٹر عرفان صدیقی کی ملاقات

عالمی حمایت

پاکستان کے امن مشن نے پاکستان کو ایک ذمہ دار ملک کا درجہ دیا ہے۔ پاکستان کی کامیاب خارجہ پالیسی اور یادگار امن مشن نے پڑوس میں بیٹھے کشمیر پر قابض ملک کے اندر صف ماتم بپا ہوگئی ہے۔ پاکستان جرنلسٹس فورم نے مشترکہ بیان میں پاکستان کو ایک “سفارتی پل” قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس کے مختلف عالمی طاقتوں کے ساتھ متوازن تعلقات اسے امن کے قیام میں ایک منفرد حیثیت دیتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: ایران جنگ لوگوں کی سوچ سے بھی تیزی سے ختم ہو سکتی ہے: اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو

سعودی عرب اور چین کی حمایت

کئی بین الاقوامی اخبارات نے پاکستان کی کوششوں کو حالیہ برسوں کی بڑی سفارتی کامیابیوں میں شمار کیا ہے۔ پی جے ایف کے مشترکہ بیان میں پاکستان کے قریب ترین دوست سعودی عرب اور چین کا ذکر کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کے امن مشن کی مکمل حمایت کی گئی ہے۔ اس اقدام سے نہ صرف خطے میں امن کے فروغ کا باعث بنے گا بلکہ عالمی سطح پر اس کی ساکھ کو بھی مزید مضبوط کرے گا۔

یہ بھی پڑھیں: بھارت کی مشہور کمپنی نے بنگلہ دیش کی بجلی کاٹ دی

پاکستان کی صلاحیت

ایک ایسے وقت میں جب ایران، اسرائیل، امریکہ کی جنگ میں اقوام متحدہ کے امن مشنز بھی کامیاب نہ ہوسکے، پاکستان نے امن کیلئے یہ کامیاب قدم اٹھایا ہے۔ پاکستان نے ایک بار پھر ثابت کیا ہے کہ وہ نہ صرف اپنے قومی مفادات کا تحفظ کر سکتا ہے بلکہ عالمی امن کے لیے بھی بھرپور کردار ادا کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: سیاسی جماعتیں وراثتی سیاست کو خیر باد کہیں اور کروڑ پتیوں کو ٹکٹ دینے کی بجائے علیٰ کردار کے حامل پروفیشنلز کو منتخب کروا کر اسمبلیوں میں بھیجیں

معیشت کی بحالی

اگر یہ سفارتی کوششیں کامیاب رہتی ہیں تو پاکستان کا عالمی کردار مزید مستحکم ہوگا اور اسے ایک ذمہ دار اور بااثر امن پسند ملک کے طور پر مزید تسلیم کیا جائے گا۔ حالیہ امن مذاکرات کے ماحول میں اب کشمیری عوام بھی یہ توقع رکھتے ہیں کہ 80 سال سے زائد پرانے مسئلے کو بھی امن کے پجاریوں کے لیے کوئی منصفانہ قدم اٹھائیں گے۔

وقت کا تقاضا ہے کہ جس تدبر اور حکمت کا مظاہرہ خارجہ اور دفاعی محاذ پر کیا گیا ہے، اسی سنجیدگی کے ساتھ معیشت کی بحالی پر بھی توجہ دی جائے۔ حکومت کو چاہیے کہ وہ ایک جامع، پائیدار اور عوام دوست معاشی حکمت عملی ترتیب دے جس میں ٹیکس اصلاحات، برآمدات میں اضافہ، صنعتی ترقی اور سرمایہ کاری کے فروغ کو ترجیح دی جائے۔

یہ بھی پڑھیں: یورپی یونین نے پاکستان کے لیے 30 لاکھ یورو کی اضافی ہنگامی امداد کا اعلان کردیا

عوامی مشکلات کا حل

اسی طرح شفافیت، احتساب اور گڈ گورننس کو یقینی بنانا بھی آج وقت کی ضرورت ہے۔ عوام کو ریلیف فراہم کیے بغیر کسی بھی معاشی پالیسی کی کامیابی ممکن نہیں۔ حکومت کو چاہیے کہ وہ عام آدمی کی مشکلات کو کم کرنے کے لیے فوری اور موثر اقدامات اٹھائے تاکہ قومی کامیابی کا حقیقی فائدہ عوام تک پہنچ سکے۔ فوری اقدام کے طور پر حکومت کو پٹرولیم مصنوعات کے نرخوں میں نمایاں کمی کر دینی چاہیے تاکہ عوام میں حقیقی ریلیف ملنے کا احساس اجاگر ہو سکے۔

پی جے ایف کا عہد

پی جے ایف نے اس بات کا اعادہ کیا کہ وہ ہمیشہ کی طرح ملکی سالمیت اور مثبت اقدام کی تشہیر میں اپنا کردار ادا کرتا رہے گا۔ مشترکہ بیان پر امیر محمد خان، معروف حسین، جمیل راٹھور، اور سیز گلوبل فاؤنڈیشن کے صدر خالد نواز چیمہ، شاہد نعیم، اسد اکرم، عالیہ خان، مریم شاہد، فوزیہ خان، جاوید راہو، ذکیر بھٹی، عامل عثمانی، ریان متیال اور دیگر شامل ہیں۔

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...