سفارتکاری کو بھرپور موقع دینے کی ضرورت ہے، سفیر پاکستان
سفارت کاری کی ضرورت
نیویارک (ویب ڈیسک) امریکا میں سفیر پاکستان رضوان سعید شیخ نے کہا ہے کہ اس وقت سفارت کاری کو بھرپور موقع فراہم کرنے کی ضرورت ہے۔
یہ بھی پڑھیں: قطب مینار سے اجمیر شریف کی درگاہ تک: بھارت میں 10 سے زائد مقامات جہاں ‘مندر مسجد’ کا تنازع جاری ہے
پاکستان کا کردار
روزنامہ جنگ کے مطابق امریکی ٹی وی کوانٹرویو میں رضوان سعید شیخ نے کہا کہ پاکستان بنیادی طور پر سہولت کار کا کردار ادا کر رہا ہے، تصفیہ طلب معاملات کے حل کی ذمہ داری متعلقہ فریقین کی ہے۔
بین الاقوامی حمایت
ان کا کہنا تھا کہ سفارت کاری کے اس عمل میں پاکستان کو سعودی عرب، مصر، ترکیہ اور دیگر شراکت داروں کی حمایت و معاونت حاصل رہی۔








