جعلی سرٹیفکیٹ جمع کرانے پر عدالت کا خاتون اے ایس پی کے خلاف کارروائی کا حکم
جعلی میڈیکل سرٹیفکیٹ کا معاملہ
کراچی (ویب ڈیسک) جعلی میڈیکل سرٹیفکیٹ عدالت میں جمع کروانا خاتون اے ایس پی کو مہنگا پڑگیا، جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی کی عدالت نے ایس ڈی پی او ڈیفنس ندا جنید کے خلاف فوج داری کارروائی کا حکم دے دیا۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مندی، 100 انڈیکس 3 ہزار سے زائد پوائنٹس کی کمی
عدالت کا حکم
ایکسپریس نیوز کے مطابق جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی کی عدالت نے تحریری حکم نامہ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ خاتون اے ایس پی نے عدالت میں غیر حاضری پر جاری شوکاز نوٹس کے جواب میں میڈیکل سرٹیفکیٹس پیش کیے تھے۔ عدالت نے متعلقہ اسپتال سے میڈیکل سرٹیفکیٹس سے متعلق رپورٹ طلب کی تھی۔
یہ بھی پڑھیں: ن لیگ کی حکومت نے مفتاح اسماعیل کا اربوں روپے کا سکینڈل بنایا تو انہوں نے بھی اسحاق ڈار کے خاندان کو نشانے پر رکھ لیا، اِشارہ دیا کہ کرپٹو کرنسی میں 100 ملین ڈالر کا نقصان ہوا ہے، اگر یہ لڑائی بڑھی تو اور کئی پول کھل سکتے ہیں، عثمان شامی
جعلی سرٹیفکیٹس کی تصدیق
ہسپتال نے خاتون افسر کے پیش کردہ میڈیکل سرٹیفکیٹ جعلی قرار دیئے۔ ہسپتال کی رپورٹ کے مطابق مذکورہ تاریخ کو پولیس افسر کے نام سے کوئی وزٹ، علاج یا میڈیکل سرٹیفکیٹ جاری نہیں کیا گیا۔
پولیس افسر کی پیش کردہ دستاویزات ہسپتال کے ریکارڈ سے مطابقت نہیں رکھتیں، پولیس افسر کی پیش کردہ سرٹیفکیٹس ہسپتال کی جاری کردہ نہیں ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: آئینی حدود میں رہتے ہوئے اپنی جدوجہد آگے بڑھا رہے ہیں اور عدالتوں سے بھی انصاف کی توقع رکھتے ہیں، اسد قیصر
مزید کارروائی
حکم نامے کے مطابق ہسپتال کی رپورٹ کی بنیاد پر خاتون پولیس افسر کو ایک اور شوکاز نوٹس جاری کیا گیا۔ ایس ڈی پی او ڈیفنس نے موقف اختیار کیا کہ سرٹیفکیٹس نیک نیتی سے جمع کرائے اور اگر کوئی غلطی ہوئی تو وہ غیر ارادی تھی۔
یہ بھی پڑھیں: بیوی کی تلاش میں سرگرداں شوہر کو واٹس ایپ سٹیٹس پر ایسی ویڈیو نظر آگئی کہ ہوش اڑ گئے
عدالت کے مؤقف
عدالت نے ریمارکس میں کہا کہ پیش کردہ ایمرجنسی اور او پی ڈی پرچیوں پر دستخطوں میں واضح فرق موجود ہے، جعلی دستاویز کو اصل ظاہر کرتے ہوئے پیش کرنا قانونی طور پر جرم ہے۔ پولیس افسر سے قانون کی مکمل پاسداری کی توقع کی جاتی ہے۔ افسران ایسے اقدامات میں ملوث ہوں تو اس سے پورا نظام انصاف متاثر ہوتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ایران کی صورتحال تیزی سے بدل رہی ہے، ٹرمپ
سخت قانونی اقدامات
سپریم کورٹ کے فیصلوں کے مطابق پولیس افسران کے جرائم کو عام شہریوں کی نسبت زیادہ سختی سے دیکھا جانا چاہیئے۔ خاتون پولیس افسر مس کنڈیکٹ کی مرتکب ہوئی ہیں۔ محکمہ پولیس قانون کے مطابق محکمانہ کارروائی کرسکتا ہے، جعلی دستاویز پیش کرنے پر پولیس افسر کے خلاف براہ راست شکایت داخل کی جائے۔
فوج داری کارروائی کا حکم
عدالت نے ایس ڈی پی او ڈیفنس کے خلاف فوج داری کارروائی شروع کرنے کا حکم دے دیا۔








