اسلام آباد مذاکرات کے لیے مضبوط ٹیم بھیجی گئی ہے، ٹرمپ
امریکی صدر کا اسلام آباد مذاکرات کے حوالے سے بیان
واشنگٹن (ویب ڈیسک) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ اسلام آباد مذاکرات کے لیے اچھی ٹیم بھیجی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پی ٹی اے میں 5 کروڑ 60 لاکھ روپے کے غیر قانونی الاؤنسز کا انکشاف
امریکی وفد کی تفصیلات
روزنامہ جنگ کے مطابق صحافیوں سے گفتگو میں امریکی صدر کا کہنا تھا کہ جے ڈی وینس، جیرڈ کشنر اور اسٹیو وٹکوف اسلام آباد میں ملاقات کریں گے۔
یہ بھی پڑھیں: لاہور میں تیزرفتار لگژری گاڑی نے تین لڑکیوں کو کچل دیا، دو جاں بحق
علاقائی معاملات اور ایٹمی ہتھیار
انہوں نے کہا کہ آبنائے ہرمز بہت جلد مکمل کھل جائے گی، ایران کے پاس ایٹمی ہتھیار نہ ہو، یہ ڈیل ہمارے لیے اچھی ہوگی۔
یہ بھی پڑھیں: جنرل کیانی اور جنرل پاشا نے چیتے کو میدان میں اتارا تاکہ شیر اور ہاتھی کے معاہدے کو چیلنج کرکے انہیں فارغ کر دے: سہیل وڑائچ
ایران کا وفد اسلام آباد پہنچ گیا
دوسری جانب امریکا سے مذاکرات کے لیے ایران کا اعلیٰ سطح کا وفد اسلام آباد پہنچ گیا جبکہ امریکی نائب صدر جے ڈی وینس نے بھی اسلام آباد کے لیے اڑان بھر لی ہے۔
مذاکرات کی تشکیل
اسلام آباد مذاکرات کے لیے امریکی وفد نائب صدر جے ڈی وینس، نمائندہ خصوصی اسٹیو وٹکوف اور صدر ٹرمپ کے داماد جیرڈ کُشنر پر مشتمل ہوگا۔








