مشرق وسطیٰ کی صورتحال، پاسپورٹ درخواستوں میں 50 فیصد کمی
کراچی میں پاسپورٹ دفاتر کی صورتحال
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) مشرق وسطیٰ کی صورتحال کے باعث کراچی سمیت سندھ بھر کے پاسپورٹ دفاتر میں درخواست گزاروں کی تعداد 50 فیصد کم ہوگئی۔
یہ بھی پڑھیں: بانی پی ٹی آئی کو پتا لگ چکا، ان کے لوگ انھیں چھوڑ کر بھاگ چکے، بک چکے ہیں: فیصل واوڈا
کم درخواستوں کا اثر
نجی ٹی وی سماء نیوز کے مطابق نئے پاسپورٹس سمیت تجدید پر مبنی پاسپورٹس کی تعداد میں کمی کے باعث ریونیو بھی متاثر ہوئی ہے۔ درخواستوں میں کمی کی وجوہات میں ورک ویزوں سمیت سیاحتی ویزوں کا کم اجرا شامل ہے۔ کراچی میں یومیہ درخواست گزاروں کی تعداد 2 ہزار کے بجائے 8 سے 9 سو تک ہوگئی۔
دیگر شہروں کی حالت
سندھ کے دیگر شہروں کے پاسپورٹ دفاتر میں درخواست گزاروں کی تعداد 3 ہزار کے بجائے 12 سو سے 15 سو رہ گئی ہے۔ اگر مشرق وسطیٰ میں مکمل امن قائم ہوتا ہے تو درخواست گزاروں کی تعداد ماضی کی طرح ہونے کی توقع کی جا رہی ہے۔








