وزیرِ خزانہ امریکہ روانہ
وزیرِ خزانہ کا امریکہ دورہ
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) وفاقی وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب امریکہ کے دورے پر روانہ ہو گئے۔
یہ بھی پڑھیں: شاہ رخ، عاطف اور ہمایوں، ماہرہ خان نے تینوں سٹارز کے بارے میں کیا بتایا؟
ورلڈ بینک اور آئی ایم ایف اجلاس
وزارتِ خزانہ کے مطابق وزیرِ خزانہ امریکہ میں ورلڈ بینک اور آئی ایم ایف کے اجلاسوں میں شرکت کریں گے۔ عالمی بینک اور آئی ایم ایف کے اجلاس 13 سے 18 اپریل تک واشنگٹن میں ہوں گے۔
یہ بھی پڑھیں: 1963ء میں پنجاب یونیورسٹی کے تمام امتحانات میں انگریزی کے ساتھ اردو زبان کے استعمال کی بھی اجازت دیدی گئی۔ اس طرح ہماری تحریک کامیاب ہوئی۔
بوسٹن میں کانفرنس
وفاقی وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب ان اجلاسوں میں شرکت سے قبل بوسٹن کا دورہ بھی کریں گے۔
وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب ہارورڈ یونیورسٹی میں پاکستان کانفرنس میں شرکت کریں گے جہاں وہ شریک ماہرین، پالیسی سازوں اور پاکستانی کمیونٹی سے ملاقاتیں کریں گے۔
یہ بھی پڑھیں: بانی پی ٹی آئی کو کسی دوسری جیل منتقل نہیں کر رہے، رانا ثنا اللہ
اقتصادی امور پر اظہارِ خیال
کانفرنس میں وزیرِ خزانہ پاکستان کی معیشت، اصلاحاتی اقدامات اور ترقی کے امکانات پر اظہارِ خیال کریں گے۔
عالمی مالیاتی اداروں کے ساتھ ملاقاتیں
وزیرِ خزانہ آئی ایم ایف اور ورلڈ بینک کے اہم اجلاسوں میں پاکستان کی نمائندگی کریں گے جہاں وہ عالمی مالیاتی رہنماؤں، ترقیاتی شراکت داروں اور پالیسی سازوں سے ملاقاتیں کریں گے۔
وزیرِ خزانہ اجلاسوں کے موقع پر عالمی مالیاتی اداروں کی اعلیٰ قیادت سے ملاقاتیں بھی کریں گے۔








