جے ڈی وینس کا طیارہ تاخیر سے کیوں پہنچا، نارمل روٹ سے سفر کیوں نہیں کیا، پاکستان سے پہلے کہاں قیام کیا۔۔۔؟ اہم تفصیلات جانیے
امریکی نائب صدر کا طیارہ: تاخیر اور سفر کی تفصیلات
اسلام آباد (خصوصی رپورٹ ) جے ڈی وینس کا طیارہ تاخیر سے کیوں پہنچا، نارمل روٹ سے سفر کیوں نہیں کیا، پاکستان سے پہلے کہاں قیام کیا۔۔۔؟ اہم تفصیلات سامنے آ گئیں۔
یہ بھی پڑھیں: فیلڈ مارشل عاصم منیر نے وانا کا دورہ، مغربی سرحد کی سیکیورٹی اور جاری آپریشن ’’غضب للحق‘‘کا جائزہ لیا
تاخیر کی تفصیلات
’’جیو نیوز‘‘ کے مطابق ایران سے جنگ بندی مذاکرات کیلئے پاکستان آنے والے امریکی نائب صدر کا خصوصی طیارہ اعلان کردہ وقت سے ساڑھے 3 گھنٹے تاخیر سے اسلام آباد پہنچا۔ امریکی وفد نے آج صبح 7 بجے اسلام آباد پہنچنا تھا مگر پرواز کی آمد میں ساڑھے 3 گھنٹے کی تاخیر ہوئی۔
یہ بھی پڑھیں: قائد اعظم نے ہندوستان کے مسلمانوں کو دوقومی نظریہ سے روشناس کرایا، کانگریس اور انگریز کا مقابلہ کیا، علامہ اقبال نے آزادی کی طرف راغب کیا
سفر کا راستہ
ایوی ایشن ماہرین کے مطابق طیارے کو ایک سٹاپ اوور کرتے ہوئے امریکہ سے 15 گھنٹے میں منزل پر پہنچنا تھا۔ طیارہ پاکستانی وقت شام 5:47 اور امریکی وقت صبح 8:47 بجے میری لائن کے کیمپ اسپرنگ بیس سے روانہ ہوا۔ سی 32 اے طیارہ 14 گھنٹے 20 منٹ کا سفر طے کرکے میری لینڈ سے اسلام آباد پہنچا، اس دوران طیارے نے اڑھائی گھنٹے پیرس میں قیام بھی کیا۔
یہ بھی پڑھیں: سونے کی قیمت میں اضافہ ہوگیا
نارمل روٹ کی عدم پیروی
دوسری جانب طیارے نے نارمل روٹ سے سفر نہیں کیا بلکہ مشرق وسطیٰ کے ممالک کی فضائی حدود کو نظر انداز کیا۔ طیارہ جارجیا، آذربائیجان اور ترکمانستان سمرقند سے ہوتے ہوئے تاجکستان پہنچا۔
پاکستان میں داخلہ
افغانستان کی طویل فضائی حدود کو نظر انداز کرتے ہوئے طیارہ 10 بجے چترال کے قریب سے پاکستانی فضائی حدود میں داخل ہوا۔ پاکستانی فضائی حدود میں امریکی طیارے کا ائیر فورس کی جانب سے پرتپاک استقبال کیا گیا۔ امریکی ائیر فورس کے سی 32 اے طیارے نے 10:33 بجے نورخان ائیربیس پر لینڈ کیا۔








