پشاور ہائی کورٹ نے اپر کوہستان سکینڈل میں منجمد اثاثوں سے متعلق اہم فیصلہ سنادیا
پشاور ہائی کورٹ کا اہم فیصلہ
پشاور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پشاور ہائی کورٹ نے اپر کوہستان سکینڈل میں منجمد اثاثوں سے متعلق اہم فیصلہ سنادیا۔
یہ بھی پڑھیں: اگر جیل سے باہر ہوتا تو سیلاب زدگان کے لیے ضرور ٹیلی تھون اور فنڈ ریزنگ کرتا، عمران خان
احتساب عدالت کا فیصلہ کالعدم قرار
تفصیلات کے مطابق پشاور ہائی کورٹ نے اپر کوہستان سکینڈل میں منجمد اثاثوں سے متعلق اہم فیصلہ سناتے ہوئے احتساب عدالت کا 31 اکتوبر 2025ء کا فیصلہ کالعدم قرار دے دیا۔
یہ بھی پڑھیں: لاہورپولو کلب کے زیراہتمام پولو ان پنک ٹورنامنٹ شروع ہوگیا
جسٹس کی ہدایات
’’جنگ‘‘ کے مطابق جسٹس صاحبزادہ اسد اللّٰہ نے اپیلوں پر فیصلہ جاری کرتے ہوئے کیس احتساب عدالت کو دوبارہ سماعت کے لیے واپس بھجوا دیا۔
عدالت نے حکم دیا کہ احتساب عدالت 1 ماہ کے اندر اندر اعتراضات پر دوبارہ فیصلہ کرے۔ فیصلہ میں کہا گیا ہے کہ بغیر انکوائری اور شواہد کے اپیلیں خارج کرنا شفاف ٹرائل کے اصولوں کے خلاف ہے۔ عدالت نے ہدایت کی ہے کہ فریقین کو سننے اور شواہد ریکارڈ کرنے کے بعد قانون کے مطابق فیصلہ کیا جائے۔
متنازع جائیدادوں کے حوالے سے ہدایات
پشاور ہائی کورٹ نے حکم دیا ہے کہ احتساب عدالت متنازع جائیدادوں کے قبضے سے متعلق آزادانہ فیصلہ کرے اور کارروائی کے دوران درخواست گزاروں کو ہراساں نہ کیا جائے۔ عدالت نے یہ بھی وضاحت کی ہے کہ حتمی فیصلے تک درخواست گزاروں کے خلاف اثاثوں سے متعلق کوئی کارروائی نہ کی جائے۔








