پاکستان خطے میں امن اور استحکام کے لیے اپنا کردار جاری رکھے گا: وزیر اعظم سے ایرانی وفد کی ملاقات کے بعد اعلامیہ جاری(ویڈیو بھی دیکھیں)
ایرانی وفد کی وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیر اعظم شہباز شریف سے پرائم منسٹر ہاؤس میں ایرانی وفد نے ملاقات کی۔ ملاقات کے بعد اعلامیہ جاری کیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: یہ خاتون نتالی بیکر ہیں، پاکستانیوں کی طرف سے سب سے زیادہ پوچھے جانے والے سوال کا جواب مل گیا
ویڈیو رپورٹ
یہ بھی پڑھیں: بات اشاروں کنائیوں تک جا پہنچی، پتہ چلا چند میل پر اُن کا ڈیرہ ہے، وہ تھل کے باسی ہیں، خوب خاطر مدارت کے مزے لیے، ہم نے بات چیت کرنے کی ٹھانی
ملاقات کی تفصیلات
ترجمان وزیراعظم آفس کے مطابق ایرانی وفد کی قیادت ایرانی مشاورتی اسمبلی کے سپیکر محمد باقر قالیباف نے کی۔
اعلامیے کے مطابق، ایرانی پارلیمنٹ کے سپیکر محمد باقر قالیباف کی قیادت میں ملاقات کرنے والے وفد کی معاونت وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کی۔
یہ بھی پڑھیں: طلاق کے بعد بھارتی کرکٹر یوزیندر چہل کو ایک اور دھچکا، مبینہ گرل فرینڈ بھی چھوڑ گئیں
پاکستان کا کردار
وزیراعظم نے اسلام آباد مذاکرات میں ایرانی وفد کی شراکت کو سراہا اور کہا کہ پاکستان خطے میں امن اور استحکام کے لیے اپنا کردار جاری رکھے گا۔
اعلامیے کے مطابق ملاقات میں عالمی اور علاقائی امن کی صورتحال پر بھی غور کیا گیا۔ وزیراعظم نے خلوص نیت کے ساتھ اپنا کردار ایک ثالث کے طور پر جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا۔
یہ بھی پڑھیں: لاہور سمیت پنجاب بھر کے اسکولز میں بچوں کے موبائل فون استعمال کرنے پر پابندی عائد
شرکاء کی فہرست
وزیراعظم آفس کے مطابق ملاقات میں نائب وزیراعظم، وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر، وزیر داخلہ سینیٹر محسن نقوی بھی موجود تھے۔
محنت کا عزم
وزیراعظم نے علاقائی، عالمی امن و استحکام کے مفاد میں بامقصد نتائج کیلئے پیش رفت تیز کرنے کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان خطے میں امن و استحکام کے لیے ثالث کے طور پر اپنا مخلصانہ کردار ادا کرتا رہے گا، تاکہ بامعنی نتائج حاصل کیے جا سکیں۔








