ویٹ لفٹنگ: چوتھی حافظ سلمان بٹ نیشنل جونیئر چیمپئن شپ وہیب کلب نے جیت لی

چوتھی حافظ سلمان بٹ نیشنل جونیئر چیمپئن شپ

لاہور ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) چوتھی حافظ سلمان بٹ نیشنل جونیئر چیمپئن شپ میں وہیب کلب نے کامیابی حاصل کی جبکہ یوتھ چیمپئن شپ مسلم ہیلتھ کلب نے جیت لی۔

چیمپئن شپ کی تفصیلات

تفصیلات کے مطابق پنجاب ویٹ لفٹنگ ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام چیمپیئن شپ میں 15 کلبوں کے 82 ویٹ لفٹرز نے حصہ لیا۔ وہیب کلب چوبرجی نے 74 پوائنٹس کے ساتھ جونئیر کی ٹرافی جیتی، جبکہ اے آر ٹی کلب نے 56 پوائنٹس لیکر رنر اپ ٹرافی اپنے نام کی۔ وہیب کلب نے 4 گولڈ اور 1 سلور میڈل جیتا۔ مسلم ہیلتھ کلب شاد باغ نے 74 پوائنٹس کے ساتھ ونر اور چوہدری محمد امین کلب گوجرانوالہ نے 65 پوائنٹس کے ساتھ رنر اپ ٹرافی جیتی۔ مسلم ہیلتھ نے 2 گولڈ اور 4 براؤنز میڈل جیتے جبکہ چوہدری امین کلب 3 گولڈ اور 1 سلور کے ساتھ رنر اپ رہا۔

گولڈ میڈلسٹس کی فہرست

گولڈ میڈلسٹس میں لاہور کے محمد شہیر بٹ، سیدازہیر احمد، عبدالہادی، محمد سمیر خان، حسنین، غلام خان، علی، عبدالرافع، فیضان سفیان شامل ہیں جبکہ گوجرانوالہ کے محمد احمد، عبد الرحمٰن، معصب سیٹھی، محمد ارحم، مجتبیٰ عمیر، دیگر میں محمد علی حسین اور سعود ضیاء آف فیصل آباد شامل ہیں۔

تقریب تقسیم انعامات

پنجاب ویٹ لفٹنگ ایسوسی ایشن کے صدر جبران بن سلمان، میڈم نزہت جبیں، آرگنائزنگ سیکرٹری عقیل جاوید بٹ، علیم ڈار، محمد اسلام ناطق، راشد ندیم بٹ، سہیل جاوید بٹ، شکیل میر، ادیب اکرم نے میڈلز، ٹرافی اور سرٹیفکیٹس تقسیم کیے۔

خصوصی شیلڈ کی تقریب

جبران بن سلمان نے اس موقع پر پاکستان ویٹ لفٹنگ فیڈریشن کے پی آر او سہیل جاوید بٹ کو 40 برسوں سے ویٹ لفٹنگ فیڈریشن کی والنٹیئر خدمات سر انجام دینے پر خصوصی شیلڈ پیش کی۔

Categories: کھیل

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...