وساکھی میلے میں ہر چہرے پر خوشی اور پیار کے رنگ چمک رہے ہیں یہی پنجاب کا حسن ہے: وزیر اعلیٰ

وزیراعلیٰ پنجاب کا سکھ یاتریوں کے لیے خیر مقدم

لاہور ( ڈیلی پاکستان آن لائن )وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے وساکھی میلے میں شرکت کیلئے آنے والے سکھ یاتریوں کا خیر مقدم کرتے ہوئے جی آیاں نوں کہا اور سکھ بہن بھائیوں کو وساکھی میلے کی مبارکباد بھی پیش کی-

یہ بھی پڑھیں: شاہ رخ خان کی بیٹی کا فون نمبر کس نے افشا کیا؟ راز معلوم ہو گیا

پنجاب کی خوبصورتی اور خوشی کا پیغام

وزیراعلیٰ مریم نواز نے کہا ہے کہ وساکھی کے میلے میں ہر چہرے پر خوشی اور پیار کے رنگ چمک رہے ہیں یہی پنجاب کا حسن ہے۔ سکھ بہن بھائیوں کی سر زمین پنجاب آمد پر میز بانی کو اعزاز سمجھتے ہیں۔ پنجاب میں آنے والے سکھ یاتریوں کی خدمت و تواضع میں کوئی کسر نہیں چھوڑی جائے گی۔

سیکیورٹی اور سہولیات کا بہترین انتظام

انہوں نے بتایا کہ سکھ یاتریوں کی آمد و رفت، قیام وطعام اور سیکیورٹی کے لئے بہترین انتظامات کئے گئے ہیں۔ سکھ مہمانوں کے لئے پہلی بار ائیر کنڈیشنڈ مارکیز قیام گاہوں اور لگژری گاڑیوں کا اہتمام کیا گیا ہے۔ پنجاب میں اقلیتوں کے حقوق کا تحفظ، عملی اقدامات کی صورت میں روز روشن کی مانند عیاں ہے۔

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...