اسلام آباد میں ایران اور امریکا کے درمیان تاریخ ساز امن مذاکرات کا آغاز ہو گیا
امریکا اور ایران کے درمیان براہِ راست مذاکرات
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد میں امریکا اور ایران کے درمیان جنگ کے مستقل خاتمے کے لیے براہِ راست مذاکرات شروع ہوگئے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: مغربی ہواؤں کا سلسلہ شمالی بلوچستان اور خیبر پختونخوا میں داخل، آئندہ 3 سے 6 گھنٹوں کے دوران تیز بارش اور ژالہ باری کی پیش گوئی
پاکستان کی سفارتی کوششیں
پاکستان کے سرکاری ٹی وی ’پی ٹی وی‘ نے ایران اور امریکا کے درمیان پہلی بار براہِ راست مذاکرات کے آغاز کی تصدیق کی ہے۔ پاکستان کی سفارتی کوششوں کے بعد دونوں ملک ایک دہائی بعد مشرقِ وسطیٰ میں امن کے قیام کے لیے آمنے سامنے بیٹھ کر بات چیت کر رہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: ٹرمپ بمقابلہ مسک: سیاسی، معاشی اور خلائی محاذ پر طاقتور شخصیات کی خطرناک جنگ
مذاکرات کی قیادت
ان انتہائی اہم مذاکرات میں ایرانی وفد کی قیادت پارلیمنٹ کے اسپیکر محمد باقر قالیباف کر رہے ہیں جب کہ امریکی وفد کی قیادت نائب صدر جے ڈی وینس کر رہے ہیں۔
تاریخی امن مذاکرات
اسلام آباد میں تاریخی امن مذاکرات، ایران اور امریکا ایک میز پر!
اسلام آباد میں ایران اور امریکا کے درمیان تاریخ ساز امن مذاکرات کا آغاز ہو گیا ہے، جہاں دونوں فریقین کشیدگی کے بعد پہلی بار براہِ راست ایک میز پر بیٹھے ہیں۔ اعلیٰ سطح وفود کی آمد، پاکستان کی مؤثر سفارتکاری اور عالمی… pic.twitter.com/soNhYJ3goO
— PTV News (@PTVNewsOfficial) April 11, 2026








