اسلام آباد میں امریکہ اور ایران کے درمیان 2 ادوار پر مشتمل باضابطہ مذاکرات اب تک مکمل ہو گئے، ماحول مثبت، نتائج مجموعی طور پر حوصلہ افزاء قرار

امریکہ اور ایران کے مذاکرات کا آغاز

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) اسلام آباد میں امریکہ اور ایران کے درمیان 2 ادوار پر مشتمل باضابطہ مذاکرات اب تک مکمل ہو گئے ہیں۔ ماحول مثبت، نتائج مجموعی طور پر حوصلہ افزاء قرار دیئے جا رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: خواتین اور بچیوں کے خلاف تشدد کا خاتمہ حکومت کی اولین ترجیح ہے: سہیل شوکت بٹ

ثالثی میں پاکستان کی کردار

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں امریکہ اور ایران کے مذاکرات میں پاکستان ثالث کی حیثیت سے شریک ہے، جہاں 2 ادوار پر مشتمل باضابطہ مذاکرات اب تک مکمل ہو چکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: 6 مارچ سے 20 مارچ تک پاک بھارت جنگ کا خدشہ، اگست میں ڈونلڈ ٹرمپ کو شدید خطرہ لاحق ہو سکتا ہے، معروف آسٹرولجر قلب اعظم کا دعویٰ

مرحلے کی تفصیلات

’’جیو نیوز‘‘ نے ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ پہلے مرحلے میں امریکی اور ایرانی وفود کے درمیان علٰیحدہ علیٰحدہ ملاقاتیں ہوئیں، جبکہ دوسرے مرحلے میں براہِ راست مذاکرات شروع ہوئے۔ جے ڈی وینس، سٹیو وٹکوف اور جیرڈ کشنر نے ایرانی وفد سے ملاقات کی۔ امریکی وفد نے محمد باقر قالیباف اور عباس عراقچی سے براہِ راست بات چیت کی۔ ملاقات فیلڈ مارشل عاصم منیر کی موجودگی میں ہوئی۔

یہ بھی پڑھیں: فی تولہ سونا مزید کتنا مہنگا ہونے کا امکان ہے؟

ورکنگ ڈنر اور تکنیکی مذاکرات

اس وقت دونوں وفود کے درمیان ورکنگ ڈنر جاری ہے۔ ورکنگ ڈنر کے بعد تیسرے مرحلے کے تکنیکی مذاکرات شروع ہوں گے، جن میں دونوں جانب کے سینیئر حکام شریک ہوں گے۔ ان مذاکرات میں تفصیلات اور باقی معاملات پر بات کی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں: پنجاب کے تعلیمی اداروں میں موسم گرما کی چھٹیوں کا اعلان کردیا گیا

نقاط کی مثبتیت

ذرائع نے بتایا کہ اب تک مذاکرات کا مجموعی ماحول مثبت رہا ہے اور نتائج بھی مجموعی طور پر حوصلہ افزاء قرار دیئے جا رہے ہیں۔

وزیر اعظم کے ساتھ ملاقاتیں

مذاکرات سے قبل ایران اور امریکہ کے وفود نے وزیر اعظم شہباز شریف سے الگ الگ ملاقاتیں کیں۔ ان ملاقاتوں میں علاقائی اور عالمی امن کی صورتِ حال پر غور کیا گیا۔

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...