پاکستان، ایران ٹرانزٹ کوریڈور کا باقاعدہ آغاز ہوگیا، کراچی سے پہلی برآمدی کھیپ تاشقند روانہ

پاکستان - ایران ٹرانزٹ کوریڈور کا آغاز

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان اور ایران کے درمیان ٹرانزٹ کوریڈور کا باقاعدہ آغاز ہو چکا ہے۔ کراچی سے پہلی برآمدی کھیپ تاشقند کے لیے روانہ کردی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: عدالتوں کو ہتھیار بنا کر ہمیں کیوں نکال رہے ہیں؟ ہم یہاں حادثاتی نہیں عوامی ووٹوں سے آئے ہیں، سینیٹر علی ظفر

برآمدی سامان کی تفصیلات

’’جیو نیوز‘‘ کے مطابق، برآمدی سامان گوادر کے علاقے گبد سے ایرانی علاقے رمدان پہنچا، جہاں سے یہ سامان وسط ایشیاء کے ممالک تک پہنچے گا۔

یہ بھی پڑھیں: مسجد الحرام کے امام کی مسلمانوں کو خدا سے ڈرنے اور ماہ مبارک رمضان کے بقیہ ایام سے فائدہ اٹھانے کی نصیحت

کسٹمز کا بیان

پاکستان کسٹمز کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق، پہلی برآمدی کھیپ میں منجمد گوشت شامل ہے۔ یہ سامان خصوصی ریفریجریٹڈ ٹرکوں کے ذریعے کراچی سے براستہ ایران، ازبکستان کے دارالحکومت تاشقند روانہ کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: بھارت ڈرون کیوں بھیج رہا ہے، ان کا مقصد کیا تلاش کرنا ہے؟ سابق مشیر قومی سلامتی کا تہلکہ خیز انکشاف

نئی تجارتی راہیں

ترجمان کے مطابق، ایران کے راستے وسط ایشیاء کے ممالک تک ایک نئے زمینی تجارتی راستے کا قیام عمل میں آیا ہے۔ پاکستان، ایران ٹرانزٹ کوریڈور ٹی آئی آر نظام کے تحت قائم کیا گیا ہے، جو ایران اور وسط ایشیائی ممالک تک برآمدات کے لیے ایک متبادل اور مؤثر زمینی راستہ فراہم کرے گا۔

تجارتی سرگرمیوں میں اضافہ

اس اقدام سے تجارتی سرگرمیوں میں اضافہ، ترسیلی وقت میں کمی، اور ملکی صنعت و تجارت کے لیے نئی راہیں ہموار ہو گئی ہیں۔

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...