لاہور: فیکٹری ایریا میں 9 سالہ بچے سے بدفعلی کرنے والا ملزم گرفتار
گرفتاری کی تفصیلات
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) فیکٹری ایریا میں 9 سالہ بچے کے ساتھ بدفعلی کرنے والے سفاک درندے کو گرفتار کرلیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: علی لاریجانی فلسفی اور ایسے مذاکرات کار تھے جن کیساتھ میز پر بیٹھ کر معاملات طے کیے جا سکتے تھے: البرادعی
ملزم کی شناخت
نجی ٹی وی چینل ایکسپریس نیوز کے مطابق، اے ایس پی ڈیفنس کی سربراہی میں ایس ایچ او فیکٹری ایریا نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم ادیب کو گرفتار کیا۔ متاثرہ بچے کے والد فاروق احمد کی مدعیت میں نامزد ملزم ادیب کے خلاف فوری مقدمہ درج کرلیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: اے پی ایس کے معصوم بچوں، اساتذہ اور عملے کی قربانی بہادری کی مثال ہے: وزیراعلیٰ مریم نواز
واقعہ کی تفصیلات
ایس ایچ او فیکٹری ایریا اسد عباس کے مطابق، بچہ گھر سے باہر چیز لینے گیا تھا جب گلی میں سروس سٹیشن پر کام کرنے والا درندہ بچے کے منہ پر ہاتھ رکھ کر سروس سٹیشن میں لے گیا۔ ملزم نے بچے کو سروس سٹیشن کی چھت پر لے جا کر زبردستی بدفعلی کا نشانہ بنایا۔
پولیس کی کارروائی اور عزم
ایس پی کینٹ اختر نواز نے بر وقت کارروائی پر ایس ایچ او فیکٹری ایریا اسد عباس اور پولیس ٹیم کو شاباش دی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بچوں و خواتین کے جنسی استحصال میں ملوث عناصر کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا۔








