ملک کے مختلف علاقوں میں 12 اپریل سے بارشوں کی پیشگوئی
بارش کی پیشگوئی
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)این ڈی ایم اے نے 12 اپریل سے 17 اپریل تک ملک کے مختلف علاقوں میں بارش کی پیشگوئی کر دی۔
یہ بھی پڑھیں: ڈونلڈ ٹرمپ نے بی بی سی کے خلاف ہتک عزت کا مقدمہ دائر کر دیا
متاثرہ علاقوں کی تفصیلات
نجی ٹی وی چینل ایکسپریس نیوز کےمطابق اسلام آباد، پنجاب، خیبر پختون خوا، آزاد جموں کشمیر اور گلگت بلستان میں وقفے وقفے سے بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: صدر ایشین کرکٹ کونسل محسن نقوی کی زیر صدارت خصوصی اجلاس، نئے ٹورنامنٹس کا حتمی پلان طلب کر لیا
موٹروے پولیس کی ایڈوائزری
نیشنل ہائی وے اینڈ موٹر وے پولیس نے ایڈوائزری جاری کر دی۔ ترجمان موٹروے پولیس کے مطابق بارش کے دوران غیر ضروری سفر سے گریز کریں، رفتار کم رکھیں اور اگلی گاڑی سے فاصلہ زیادہ رکھیں۔
حفاظتی تدابیر
گاڑی کی لائٹس اور وائپر درست حالت میں رکھیں، اچانک بریک لگانے سے گریز کریں۔ موبائل فون استعمال نہ کریں اور اپنی مکمل توجہ ڈرائیونگ پر مرکوز رکھیں۔ کسی بھی مدد کی صورت میں، نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس ہیلپ لائن 130 پر رابطہ کیا جا سکتا ہے۔








