سینیئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب نے اسلام آباد مذاکرات کو تاریخی لمحہ قرار دے دیا
مریم اورنگزیب کا تاریخی مذاکرات کا بیان
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) سینیئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب نے اسلام آباد مذاکرات کو تاریخی لمحہ قرار دے دیا، وزیراعظم شہباز شریف، فیلڈ مارشل عاصم منیر اور اسحاق ڈار کو خراجِ تحسین پیش کیا۔
یہ بھی پڑھیں: ملتان: وین میں آگ لگنے سے 4 افراد جاں بحق
پاکستان کی سفارتی کامیابی
نجی ٹی وی سما نیوز کے مطابق مریم اورنگزیب نے اپنے بیان میں کہاکہ اسلام آباد مذاکرات پاکستان کی سفارتی کامیابی کا واضح ثبوت ہیں، پاکستان نے دنیا پر ثابت کیاکہ سفارت کاری ایک مسلسل عمل ہے، جس میں بات چیت، مشغولیت اور مذاکرات کلیدی حیثیت رکھتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: سابق وزیر اعظم نوازشریف اور وزیراعلیٰ مریم نواز سے کرپٹو کرنسی ایکسچینج بائیننس کے بانی چانگ پنگ ژاؤ کی ملاقات
علاقائی استحکام اور عالمی امن
انہوں نے کہاکہ یہ پیشرفت علاقائی استحکام اور عالمی امن کو فروغ دے گی، جبکہ یہ لمحہ قوم کے لیے باعثِ فخر ہے جو پاکستان کی پختگی، شائستگی اور ساکھ کو اجاگر کرتا ہے۔ عالمی سطح پر پاکستان پر اعتماد میں اضافہ ہوا ہے اور ملک ایک ذمہ دار اور قابل اعتماد امن مذاکرات کار کے طور پر ابھر رہا ہے۔
مہمان نوازی کا ثبوت
انہوں نے مزید کہا کہ بین الاقوامی مہمانوں کے لیے کیے گئے انتظامات پاکستان کی مہمان نوازی اور پیشہ ورانہ صلاحیتوں کا منہ بولتا ثبوت ہیں، اور یہ کہ پاکستان کا مستقبل مضبوط اور قومی مفاد کے تابع قیادت کے ہاتھوں میں ہے۔








