وہ وقت گزر چکا جب ہمارے 70 فیصد دفاعی اخراجات امریکا کو جاتے تھے، کینیڈین وزیراعظم
کینیڈا کی دفاعی پالیسی میں تبدیلی کا اشارہ
اوٹاوا (ڈیلی پاکستان آن لائن) کینیڈا کے وزیراعظم مارک کارنی نے ملک کی دفاعی پالیسی میں بڑی تبدیلی کا اشارہ دیتے ہوئے امریکا پر انحصار کم اور مقامی فوجی سرمایہ کاری بڑھانے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: بلوچستان: میٹرک کے امتحانات کا آغاز 10 فروری سے شروع ہوگا
لبرل پارٹی کے قومی کنونشن میں خطاب
کینیڈین میڈیا کے مطابق مونٹریال میں لبرل پارٹی کے قومی کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے مارک کارنی نے قومی خودمختاری اور دفاعی خود انحصاری کو اپنی سیاسی حکمت عملی کا مرکزی نکتہ قرار دیا۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان میں غزہ کے طلبہ کی آمد: “جب لوگوں کو پتہ چلتا ہے کہ ہم فلسطینی ہیں تو کوئی بھی پیسے نہیں لیتا”
ماضی کی صورتحال کا ذکر
اس موقع پر انہوں نے کہا کہ وہ وقت گزر چکا جب کینیڈا کے فوجی اخراجات کا ہر ایک ڈالر میں سے 70 سینٹ امریکا کو جاتا تھا۔
عالمی صورتحال کی تبدیلی
مارک کارنی نے کہا کہ عالمی صورتحال تیزی سے تبدیل ہو رہی ہے اور کینیڈا اب ماضی کے اتحادوں پر مکمل انحصار نہیں کر سکتا، امریکا پر دفاعی انحصار کم کر کے مقامی فوجی سرمایہ کاری بڑھائی جائے گی۔








