پاکستانی سموسے کے آگے آسٹریلین خاتون اپنے ملک کے کھانے ہی بھول گئیں
آسٹریلوی خاتون کا پاکستان کا دورہ
اسلام آباد (ویب ڈیسک) پاکستان کے دورے پر آئی آسٹریلین خاتون اپنے ملک کے کھانے ہی بھول گئیں اور کہاکہ یہ(سموسہ) مزے دار ہے اور پاکستان لاجواب ہے۔
یہ بھی پڑھیں: بچہ پیدا کرنے کے لیے مرد کا انتظار کیوں؟
ملنا اور گفتگو
پاک چائنہ میڈیا گروپ سے وابستہ سعدیہ ستار نے خاتون سے پوچھا کہ آپ کہاں سے ہیں؟ تو انہوں نے بتایا کہ میں آسٹریلیا سے ہوں، یہ مزے دار ہے اور پاکستان لاجواب ہے۔
یہ بھی پڑھیں: فیلڈ مارشل کے عہدے پر ترقی کے بعد جنرل سید عاصم منیر کا بیان بھی سامنے آگیا
ذائقے کی تعریف
سموسے کے ذائقے سے متعلق سوال کے جواب میں کہا کہ ذائقہ اچھا ہے، یہ سبز مرچ(کا پکوڑا) ہے، میں یہ نہیں کھا سکتی، پاکستان اچھا لگا، میں کئی جگہوں پر گئی ہوں۔
یہ بھی پڑھیں: وزیراعلیٰ مریم نواز سے نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی کے 26 ویں نیشنل سیکیورٹی ورکشاپ کے شرکاء کی ملاقات، 2 گھنٹے طویل بریفنگ
مقامی کھانے کا تجربہ
آسٹریلین فوڈ کو مس (Miss) کرنے سے متعلق سوال پر نفی میں جواب دیا اور کہاکہ یہاں آکر مختلف کھانے کھائے، میرا نام کیتھرین ہے۔
سماجی میڈیا پر اشتراک
While you are in Islamabad, don't forget the samosas from F-6 Markaz!
This Australian lady enjoyed it a lottttt!!! #Pakistan #Tourism #Food #IslamabadTheDestination pic.twitter.com/Qikf62Pvm9— SadiaSattar (@Sadiasattar2422) April 11, 2026








