صدر مملکت آصف علی زرداری کی عراق کے صدر منتخب ہونے پر نزار آمیدی کو مبارکباد
صدر مملکت کی نزار آمیدی کو مبارکباد
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) صدر مملکت آصف علی زرداری نے نزار آمیدی کو عراق کا صدر منتخب ہونے پر مبارکباد دی ہے اور ان کے لیے نئی ذمہ داریوں میں کامیابی کی نیک تمناؤں کا اظہار کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان ایسوسی ایشن دبئی میں پاک چنار ونگ کے زیر اہتمام دوسری سالانہ بزنس کانفرنس کا انعقاد
عراق کے استحکام کی اُمید
ایوان صدر کے پریس ونگ سے جاری پیغام میں صدرِ مملکت نے اس اعتماد کا اظہار کیا کہ صدر نزار آمیدی کی قیادت میں عراق استحکام، ترقی اور قومی ہم آہنگی کے لیے اپنی کوششیں جاری رکھے گا۔
یہ بھی پڑھیں: بھارتی آبی جارحیت سے نمٹنے کے لیے دریائے چناب پر ڈیم بنانے کا فیصلہ
پاکستان اور عراق کے تعلقات کی اہمیت
صدر آصف علی زرداری نے عراق کے ساتھ برادرانہ تعلقات کو مزید مستحکم کرنے اور باہمی دلچسپی کے شعبوں میں تعاون کو فروغ دینے کے پاکستان کے عزم کا اعادہ کیا۔
عراق کے عوام کے لیے نیک خواہشات
صدرِ مملکت نے عراق کے عوام کی مسلسل خوشحالی اور فلاح و بہبود کے لیے بھی اپنی نیک خواہشات کا اظہار کیا۔








