لاہور میں سبزیوں کی قیمتوں میں اضافہ، ٹماٹر 200 روپے کلو ہو گیا

لاہور میں سبزیوں کی قیمتوں میں اضافہ

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) لاہور میں سبزیوں کی قیمتوں میں اضافہ ہوگیا۔

سبزیوں کی قیمتیں

نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق مارکیٹ ذرائع کا کہنا ہے کہ لاہور میں ٹماٹر کی قیمت 200 روپے کلو ہو گئی ہے جبکہ لہسن کی سرکاری قیمت 550 اور مارکیٹ ریٹ 600 روپے کلو ہو گیا ہے۔

ادرک کی سرکاری قیمت 285 اور مارکیٹ ریٹ 350 روپے کلو ہے، اسی طرح پیاز کی سرکاری قیمت 62 روپے فی کلو ہے لیکن مارکیٹ میں 70 سے 75 روپے کلو میں فروخت ہو رہا ہے۔

اس کے علاوہ سبز مرچ کی سرکاری قیمت 105 روپے فی کلو ہے جس کا مارکیٹ ریٹ 180 روپے کلو ہے۔

شہریوں کی رائے

شہریوں کا کہنا ہے کہ ہر چیز مہنگی کر دی گئی ہے اور ٹماٹر بھی پہنچ سے دور ہو گیا ہے، حکومت سے مطالبہ ہے کہ روز مرہ کی اشیا کی قیمتوں میں کمی کی جائے۔

دکانداروں کا موقف

ادھر دکانداروں کا کہنا ہے کہ ٹرانسپورٹ کا خرچہ بڑھ گیا ہے، اسی لیے مہنگی سبزی بیچنا مجبوری ہے۔

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...