مریم نواز کا نکاسیٔ آب کے پراجیکٹس جون سے قبل مکمل کرنے کا ہدف
وزیراعلیٰ مریم نواز کا نکاسیٔ آب پروجیکٹس کا ہدف
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعلیٰ مریم نواز نے نکاسیٔ آب کے پراجیکٹس جون سے پہلے مکمل کرنے کا ہدف دے دیا۔
یہ بھی پڑھیں: چیکنگ کے نام پر پولیس اہلکار وں کے ہاتھوں دوشیزہ کی مبینہ تذلیل، لڑکی نے بھانڈا پھوڑ دیا
اجلاس کی تفصیلات
نجی ٹی وی چینل ’’دنیا نیوز‘‘ کی رپورٹ کے مطابق، وزیراعلیٰ مریم نواز کی زیر صدارت ایک خصوصی اجلاس میں 15 شہروں میں واسا کمپلیکس ڈیزائن کی منظوری دی گئی اور جاری نکاسیٔ آب کے پراجیکٹس پر 24 گھنٹے کام کرنے کا حکم دیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: لاہور بھاٹی گیٹ واقعہ: خاتون کے شوہر غلام مرتضیٰ پر تشدد پر وزیرِاعلیٰ پنجاب برہم
منصوبوں کی تکمیل
مون سون سے قبل سیوریج لائن اور بارشی پانی کے نکاس کے پراجیکٹس کی یقینی تکمیل کی ہدایت کی گئی۔
اجلاس میں بتایا گیا کہ سرگودھا، ڈیرہ غازی خان، گجرات، اوکاڑہ، جھنگ، ملتان اور سیالکوٹ میں نکاسیٔ آب کے متعدد پراجیکٹس پر تیزی سے کام جاری ہے۔ دیگر شہروں میں جہلم، حافظ آباد، ساہیوال، فیصل آباد، گوجرانوالہ، شیخوپورہ، ننکانہ صاحب اور راولپنڈی بھی شامل ہیں جہاں نکاسیٔ آب کے پراجیکٹس جاری ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: بھارتی عدالت نے سیف علی خان کو 15 ہزار کروڑ کی وراثتی جائیداد سے کیوں محروم کیا؟ جانیے
نئے پراجیکٹس کی تفصیلات
15 شہروں کیلئے 2265 کلو میٹر طویل سیوریج لائن اور بارش کے پانی کے نکاس کیلئے 189 کلو میٹر طویل پائپ لائن بچھائی جائے گی۔ فیز ون میں 86 ڈسپوزل سٹیشن اور 9 انڈر گراؤنڈ سٹوریج ٹینک بنائے جائیں گے۔
یہ بھی پڑھیں: انڈس واٹر کمیشن نے بھارت کی سندھ طاس معاہدے کی خلاف ورزی کی تفصیلات حکومت کو بھجوا دیں
سڑکوں کی تعمیر اور مانیٹرنگ
اجلاس میں فیصلہ ہوا کہ واسا سیوریج اور بارشی پانی کے نکاس کے پراجیکٹ کی تکمیل پر 752 کلو میٹر طویل سڑکیں بھی تعمیر کرائے گا۔ واسا کمپلیکس میں افسران کے لئے ہوسٹل بھی بنائے جائیں گے۔ اس کے ساتھ ساتھ، واسا، ڈیش بورڈ اور موبائل ایپ پر جاری پراجیکٹس کی رئیل ٹائم مانیٹرنگ بھی کی جائے گی۔
نالوں کی صفائی کی مہم
بتایا گیا کہ واسا مون سون سے قبل بڑے پیمانے پر نالوں کی صفائی کے لئے ڈی سلٹنگ مہم بھی شروع کرے گا۔








