شادی سے متعلق والد کی پیشگوئی سچ ثابت ہوئی: نادیہ افگن
نادیہ افگن کا والد کی پیشگوئی پر انکشاف
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان ڈرامہ انڈسٹری کی معروف اداکارہ نادیہ افگن نے انکشاف کیا کہ ان کے والد کی شادی سے متعلق پیشگوئی درست ثابت ہوئی، مگر مشکل وقت میں انہیں انہی کے سہارے اس رشتے سے نکل کر آگے بڑھنے کا موقع ملا۔
یہ بھی پڑھیں: دہشت گردی کا خاتمہ، پاکستان اور افغان طالبان کے درمیان مذاکرات کا دوسرا دور کل استنبول میں ہوگا
یوٹیوب شو میں گفتگو
نجی ٹی وی چینل آج نیوز کے مطابق، حال ہی میں نادیہ افگن آمنہ حیدر عیسانی کے یوٹیوب شو میں شریک ہوئیں، جہاں انہوں نے اپنی ذاتی زندگی کے ایک حساس پہلو پر کھل کر بات کی۔
یہ بھی پڑھیں: سپریم لیڈر کا انتخاب ایران کا اندرونی معاملہ ہے، بیرونی دباؤ کو قبول نہیں کیا جائے گا، ایرانی وزیر خارجہ کا بیان
والد کی دور اندیشی
اداکارہ نے بتایا کہ ان کے والد بڑے دور اندیش تھے اور انہوں نے انہیں پہلی شادی سے پہلے ہی خبردار کر دیا تھا کہ یہ رشتہ زیادہ دیر نہیں چل پائے گا۔ والد نے کہا کہ 'تم دونوں ایک دوسرے سے بہت مختلف ہو' اور کوئی بھی باپ ہمیشہ اپنی اولاد کے لیے بہتر سوچتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: خود کو سینٹر نیاز احمد ظاہر کرکے انکے دوست سے رقم ہتھیانے والا نوسرباز گرفتار
شادی کے موقع پر والد کا مشورہ
نادیہ افگن نے مزید بتایا کہ شادی کے موقع پر جب ان کی بارات لاہور سے راولپنڈی آئی تھی، تب بھی ان کے والد نے انہیں کہا کہ 'ابھی بھی وقت ہے مہمانوں کو کھانا کھلا کر واپس بھیج دو۔'
بقول نادیہ، والد نے زور دیا کہ 'اگر تم چاہو تو یہ فیصلہ بدل سکتی ہو اور گھر والے ناراض نہیں ہوں گے۔' لیکن انہوں نے اپنے والد کی بات نہ مانی اور کہا کہ 'سب کچھ ٹھیک ہو جائے گا۔'
یہ بھی پڑھیں: ایران کا اسرائیل پر حملوں کی 37 ویں لہر شروع کرنے کا اعلان
رشتہ توڑنے کا فیصلہ
اداکارہ کے مطابق، شادی کے چند ماہ بعد ہی انہیں محسوس ہوا کہ ان کے والد کی بات درست تھی، مگر اس کے باوجود انہوں نے رشتہ نبھانے کی کوشش کی۔ ایک سال تک حالات بہتر نہ ہونے پر آخرکار انہوں نے علیحدگی کا فیصلہ کر لیا۔
یہ بھی پڑھیں: دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں لاہور کا پہلا نمبر، سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب کا اہم بیان
مشکل وقت میں والد کا ساتھ
اس مشکل وقت میں ان کے والد نے بھرپور ساتھ دیا اور حوصلہ دیا کہ اگر رشتہ خوشی نہ دے تو اسے ختم کر دینا بہتر ہے، خاص طور پر بچوں سے پہلے۔ ورنہ بہت دیر ہوجاتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ 'اگر کوئی چیز واضح طور پر غلط محسوس ہو تو اپنا قیمتی وقت اسے ٹھیک کرنے میں ضائع کرنے کے بجائے اسے چھوڑ دینا ہی بہتر ہے۔'
یہ بھی پڑھیں: 5 جولائی سیاہ دن، عوامی حکومت پر شب خون مار کر ملک کو اندھیروں میں دھکیلا گیا: بلاول
زندگی میں آگے بڑھنے کی اہمیت
نادیہ افگن کے مطابق، والد نے ہر قدم پر ان کی حوصلہ افزائی کی اور کہا کہ 'کوئی بات نہیں، تم اپنے باپ کے گھر واپس آسکتی ہو،' تاکہ وہ زندگی بھر سسکتی نہ رہیں۔ انہی کی بدولت وہ اپنی زندگی کے اس بڑے صدمے سے نکل سکیں۔
شوبز میں نادیہ افگن کی کامیابیاں
اداکارہ نے کہا کہ 'زندگی میں بعض اوقات آگے بڑھ جانا ہی بہترین فیصلہ ہوتا ہے۔' نادیہ افگن تقریباً 27 سال سے شوبز انڈسٹری سے وابستہ ہیں اور اپنی شاندار اداکاری کے باعث مداحوں میں خاصی مقبول ہیں۔
انہوں نے کامیڈی سیریل ’شاشلیک‘ سے شہرت حاصل کی اور اس کے بعد کئی کامیاب ڈراموں میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا، جن میں ’سنو چندا‘، ’کالا ڈوریا‘ اور ’کابلی پلاؤ‘ شامل ہیں۔








