وساکھی فیسٹیول میں بھارتی سکھ یاتری کو دل کی تکلیف، فوراً پی آئی سی منتقل، حالت خطرے سے باہر
ہائی الرٹ پنجاب کی سرکاری مشینری
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی خصوصی ہدایات کی روشنی میں دنیا بھر سے آئے سکھ یاتریوں کو بہترین سہولیات اور تحفظ فراہم کرنے کے لیے پنجاب کی تمام سرکاری مشینری اس وقت ہائی الرٹ ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پیرا فورس بھی سیلاب زدہ علاقوں میں پہنچ گئی
ایمرجنسی کا ایکشن
ننکانہ صاحب میں وساکھی فیسٹیول میں شریک بھارتی سکھ یاتری کرتار سنگھ کو اچانک دل کی تکلیف ہونے پر صوبائی وزیر اقلیتی امور رمیش سنگھ اروڑہ نے فوری ایکشن لیتے ہوئے انہیں ریسکیو 1122 کے ذریعے پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی (پی آئی سی) لاہور منتقل کروایا۔
یہ بھی پڑھیں: سموگ کی وجہ سے کینسر اور فالج کے خطرات کی وضاحت
بہترین طبی سہولیات کی فراہمی
وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق کے بھرپور تعاون اور ایم ایس ڈاکٹر عامر رفیق بٹ کو جاری کردہ خصوصی ہدایات کی بدولت یاتری کو ہنگامی بنیادوں پر بہترین طبی سہولیات فراہم کی گئیں، جس کے بعد ڈاکٹرز نے ان کی حالت کو خطرے سے باہر قرار دے دیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: وزیرِ اعظم نے وفاقی سرکاری ملازمین کے لیے عید سے قبل بڑی سہولت کا اعلان کر دیا
مریض کی عیادت
صوبائی وزیر رمیش سنگھ اروڑہ کی ہدایت پر ہیڈ گرنتھی گیانی رنجیت سنگھ اور ڈپٹی ڈائریکٹر ہیومن رائٹس یوسف نے ہسپتال جا کر مریض کی عیادت کی اور انہیں صوبائی وزیر کی جانب سے گلدستہ پیش کرتے ہوئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
یہ بھی پڑھیں: جان سینا ریکارڈ 17 ویں بار ڈبلیو ڈبلیو ای چیمپئن بن گئے
سکھ یاتری کا شکریہ
اس موقع پر مریض کرتار سنگھ نے پاکستان میں فراہم کی جانے والی فوری اور معیاری طبی سہولیات پر وزیراعلیٰ مریم نواز اور رمیش سنگھ اروڑہ کا شکریہ ادا کیا۔ صوبائی وزیر نے بروقت اقدامات پر وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق، سیکرٹری ہوم پنجاب، ریسکیو 1122، ضلعی انتظامیہ، متروکہ وقف املاک بورڈ اور ایڈیشنل سیکرٹری شرائنز ناصر مشتاق کی کارکردگی کو سراہا اور ان کا شکریہ ادا کیا۔
پاکستان کا سکھ یاتریوں کے لیے پیغام
انہوں نے واضح کیا کہ پاکستان تمام سکھ یاتریوں کا اپنا اصل گھر ہے اور ان کی صحت و تحفظ پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا، تمام یاتریوں کے لیے 24 گھنٹے طبی سہولیات میسر ہیں اور تمام متعلقہ محکمے کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نپٹنے کے لیے الرٹ ہیں۔








