العربیہ نے فیلڈ مارشل کی تعریفوں کے پل باندھ دیے
فیلڈ مارشل عاصم منیر کا تعارف
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) عرب میڈیا ادارے العربیہ نے فیلڈ مارشل عاصم منیر کے بارے میں معلوماتی ویڈیو جاری کی ہے جو کہ عربی شبان میں ہے۔ اس ویڈیو میں فیلڈ مارشل کا تعارف بیان کیا گیا ہے اور کہا گیا ہے کہ عاصم منیر کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ وہ پاکستان کی خارجہ پالیسی کے معمار ہیں۔ وہ شاید دنیا کی واحد شخصیت ہیں جن کی ٹرمپ مسلسل تعریف کرتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: صدر مملکت آصف علی زرداری کا ساڑھے 3 مربع کلومیٹر پر محیط کاشغر فری ٹریڈ زون کا دورہ، تفصیلی جائزہ لیا
امریکی اور ایرانی وفود کا استقبال
العربیہ کے مطابق یہ وہ جنرل ہیں جن کی ٹرمپ ہمیشہ تعریف کرتے ہیں۔ ان کا نام حال ہی میں اس وقت نمایاں ہوا جب انہوں نے پاکستان آنے والے امریکی اور ایرانی وفود کا استقبال کیا۔ عاصم منیر کے بارے میں یہ کہا جاتا ہے کہ وہ پاکستان کی خارجہ پالیسی کے معمار ہیں اور امریکہ میں پاکستان کی سابقہ سفیر کے مطابق وہ شاید دنیا کی واحد شخصیت ہیں جن کی ٹرمپ مسلسل تعریف کرتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: اداکار علی طاہر کا والد کو گردے کے کینسر کی تشخیص کا انکشاف
عسکری تربیت اور ترقیاتی مناظر
عاصم منیر نے اپنی عسکری تربیت آفیسرز ٹریننگ اسکول سے حاصل کی تھی، جسے پاکستان ملٹری اکیڈمی کے مقابلے میں کم درجہ سمجھا جاتا ہے۔ انہوں نے 2018 میں انٹیلیجنس ادارے (آئی ایس آئی) کے سربراہ کا منصب سنبھالا، لیکن محض ایک سال بعد عمران خان نے انہیں اس عہدے سے ہٹا دیا۔ پھر 2022 میں عمران خان کے خلاف تحریکِ عدم اعتماد کی کامیابی کے بعد منیر کو آرمی چیف مقرر کر دیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: پاکپتن؛ عدالت کا تحریک انصاف کے کارکنان کی رہائی کا حکم
مشرقِ وسطیٰ میں کردار
انہوں نے 2024 میں ایران کے ساتھ فضائی حملوں کے تبادلے کے بعد پیدا ہونے والی کشیدگی کو کم کرنے میں اہم کردار ادا کیا۔ غزہ میں امن فوج کے قیام کے لیے ٹرمپ کے منصوبے میں تعاون کی پیشکش کر کے مشرقِ وسطیٰ میں اسلام آباد کی موجودگی کو مضبوط کرنے کی کوشش کی۔ آج وہ ایک بار پھر منظرِ عام پر چھائے ہوئے ہیں کیونکہ وال اسٹریٹ جرنل نے باخبر ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ ان حالیہ مذاکرات کے انعقاد کو یقینی بنانے کا سہرا جنرل عاصم منیر کے سر جاتا ہے۔
ٹویٹر پر مزید معلومات
مهندس السياسة الخارجية لباكستان ويثني عليه ترمب دائما.. ماذا نعرف عن الجنرال عاصم منير pic.twitter.com/srzyzg7Ov0
— العربية (@AlArabiya) April 11, 2026








