سیز فائر بڑی پیش رفت ہے، ایسے ماحول میں خلاف ورزیاں غیر معمولی نہیں ہوتیں:شیری رحمان
شیری رحمان کا بیان
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان پیپلز پارٹی کی سینئر رہنما اور سینیٹر شیری رحمان نے کہا ہے کہ امن معاہدے طویل اور مرحلہ وار مذاکرات کا نتیجہ ہوتے ہیں۔ سیز فائر بڑی پیشرفت ہے، ایسے ماحول میں خلاف ورزیاں غیر معمولی نہیں ہوتیں۔
یہ بھی پڑھیں: والدہ انتقال سے قبل پانی مانگتی رہیں لیکن میں انہیں نہ دے سکا، کہیں نہ کہیں آج بھی پچھتاوا ہے، ارشد وارثی
مذاکرات کی اہمیت
اسلام آباد سے جاری بیان میں شیری رحمان نے کہا کہ ایران، امریکہ جوہری ڈیل میں 20 ماہ لگے تھے، اسلام آباد ایجنڈا بنانے میں مدد دے سکتا ہے مگر نتائج کی ضمانت نہیں دے سکتا۔ پاکستان نے کشیدہ صورتحال میں فریقین کو ایک محفوظ راستہ فراہم کیا، سول و عسکری قیادت نے دن رات کام کر کے عالمی اعتماد کو بروئے کار لاتے ہوئے مذاکرات کو ممکن بنایا۔ سیز فائر خود ایک بڑی پیشرفت ہے، ایسے ماحول میں خلاف ورزیاں غیر معمولی نہیں ہوتیں، امن معاہدے طویل اور مرحلہ وار مذاکرات کا نتیجہ ہوتے ہیں۔
ملاقاتوں کی توقعات
شیری رحمان کا مزید کہنا تھا کہ معلوم نہیں پہلی ملاقات میں بریک تھرو کی توقع کیوں کی جا رہی تھی، دنیا کو چاہیے اس سٹریٹجک وقفے کو وقت دے تاکہ تہران اور واشنگٹن غور و فکر کر سکیں۔ اسلام آباد مذاکرات کے 21 گھنٹے طویل مذاکرات دراصل ایک طویل سلسلے کی پہلی قسط تھے، جس میں فریقین کو محفوظ ماحول، اسٹریٹجک اعتماد اور تاریخی موقع فراہم کیا گیا۔








