پاکستان پیڈل فیڈریشن کے زیر اہتمام پہلی نیشنل چیمپئن شپ کا کامیاب انعقاد، ​گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان کی بطور مہمان خصوصی شرکت۔

پہلی نیشنل پیڈل چیمپئن شپ کا کامیاب انعقاد

لاہور (سپورٹس رپورٹر) پاکستان پیڈل فیڈریشن کے زیر اہتمام پہلی نیشنل پیڈل چیمپئن شپ کا کامیاب انعقاد کیا گیا، جس میں ملک بھر سے 100 سے زائد کھلاڑیوں نے شرکت کی۔

یہ بھی پڑھیں: اپوزیشن اتحاد نے عمران خان کے مکمل علاج تک پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر دھرنا دینے کا فیصلہ کر لیا

مہمان خصوصی کی شرکت

گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے ایونٹ میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی اور نمایاں پوزیشن حاصل کرنے والے کھلاڑیوں میں ٹرافیاں اور نقد انعامات تقسیم کیے۔ اس موقع پر سماجی شخصیات اور انتظامیہ کے اعلیٰ حکام بھی موجود تھے۔

یہ بھی پڑھیں: لاہور: ایف آئی اے کا انسانی سمگلرز کے خلاف کارروائی، ایک ملزم گرفتار

فائنلز کے نتائج

پہلی نیشنل پیڈل چیمپئن شپ کے فائنلز کی مینز اوپن کیٹیگری میں حزیما عبد الرحمن اور حذیفہ عبد الرحمن پر مشتمل جوڑی نے سمیع زین اور احمد کامل کو شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کیا۔ ویمنز اوپن کے فائنل میں آصفہ شہباز اور شیزا ساجد نے اشنا سہیل اور مہک کھوکھر کو ہرا کر کامیابی حاصل کی۔ جبکہ ویٹرنز کیٹیگری میں محمد قاسم اور فیصل انور نے محمد دانش اور فراز احسن کو پچھاڑ کر چیمپئن شپ کا پہلا ٹائٹل اپنے نام کیا۔

انعامات کی تفصیلات

ٹورنامنٹ کے لیے مجموعی طور پر 30 لاکھ روپے کی انعامی رقم رکھی گئی تھی۔ مینز اوپن کے فاتح کھلاڑی کو 5 لاکھ روپے اور رنرز اپ کو 3 لاکھ روپے دیے گئے۔ خواتین اور ویٹرنز کیٹیگری میں فتح حاصل کرنے والوں ساڑھے 3 لاکھ روپے جبکہ رنرز اپ کو 2 لاکھ روپے کے نقد انعامات دیے گئے۔ ایونٹ میں سیمی فائنل اور کوارٹر فائنل تک رسائی پانے والے کھلاڑیوں کی بھی نقد انعامات سے حوصلہ افزائی کی گئی۔ حکومتی سطح پر اس ایونٹ کی سرپرستی کو کھیلوں کے حلقوں میں بھرپور سراہا گیا ہے。

Categories: کھیل

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...