اسحاق ڈار اور ترکی کے وزیر خارجہ کا رابطہ، اسلام آباد مذاکرات میں پیشرفت پر گفتگو
ٹیلفونک رابطہ
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)نائب وزیراعظم اسحاق ڈار اور ترکی کے وزیر خارجہ ہاکان فیدان کے درمیان ٹیلفونک رابطہ ہوا ہے جس میں اسلام آباد مذاکرات میں پیش رفت پر گفتگو کی گئی۔
یہ بھی پڑھیں: مالک مکان نے 10 سالہ گھریلو ملازمہ کو تشدد سے قتل کرکے لاش نہر میں بہادی
جنگ بندی پر زور
ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ دونوں رہنماؤں کے درمیان اسلام آباد مذاکرات میں پیش رفت پر گفتگو کی گئی اور فریقین پر جنگ بندی کی پابندی پر زور دیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: ہڑتال اور دھرنا شوق سے کریں لیکن عوامی مفاد پر سمجھوتا نہیں ہوگا: وزیر اعلیٰ بلوچستان
سفارتی کوششوں کا اعادہ
ترک وزیر خارجہ نے ایران امریکہ مذاکرات میں سہولت کاری پر پاکستان کے کردار کو سراہا، دونوں رہنماؤں نے خطے میں امن و استحکام کے لیے سفارتی کوششیں جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔
یہ بھی پڑھیں: راولپنڈی اسلام آباد میں نئے سال سے ایک ہی وقت اذان اور باجماعت نماز کا اعلان
انطالیہ ڈپلومیسی فورم کی دعوت
ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ ہاکان فیدان نے اسحاق ڈار کو انطالیہ ڈپلومیسی فورم میں شرکت کی دعوت دی۔
مذاکرات اور امن کی تائید
پاکستان اور ترکی نے مذاکرات کے تسلسل اور امن کے فروغ کے عزم کا اعادہ کیا۔








