پاکستان کے عوام اور امت مسلمہ مودی اور یہودی کے گٹھ جوڑ کو کامیاب نہیں ہونے دیں گے:مولانا فضل الرحمان
مولانا فضل الرحمان کا بیان
مردان (ڈیلی پاکستان آن لائن) جے یو آئی(ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ پاکستان نے ثابت کردیا ہے کہ وہ دنیا کے معاملات کو سلجھانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ آج عالمی ممالک ہماری سرزمین پر بیٹھ کر دنیا کے لیے امن چاہتے ہیں۔ پاکستانی عوام اور امت مسلمہ مودی اور یہودی کے گٹھ جوڑ کو کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔
یہ بھی پڑھیں: ویڈیو: ہوشیار! جعلی QR کوڈ والی پتنگیں فروخت ہونے لگیں، پولیس اسٹیشن سے چند قدم دور عوام کے ساتھ فراڈ
دستور اسلام کانفرنس میں تقریر
’’جیو نیوز‘‘ کے مطابق مردان میں دستور اسلام کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ پاکستان نے حال ہی میں جو کردار ادا کیا ہے ہم برسوں سے اس کے متقاضی تھے۔ آج ہماری جدوجہد رنگ لے آئی ہے، ہم پاکستان کو اسی مقام پر دیکھنا چاہتے تھے۔
اسرائیل کا مسئلہ
مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ اسرائیل عرب کی سرزمین پر ایک دہشت گرد اور ناجائز ریاست ہے جو کئی سال سے مظلوم فلسطینیوں پر مظالم ڈھا رہا ہے۔ ہم اسرائیل کو تسلیم کرنے کے حق میں بالکل نہیں ہیں، اور پاکستان کے عوام اور امت مسلمہ مودی اور یہودی کے گٹھ جوڑ کو کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔








