پوپ لیو نے مشرق وسطیٰ، یوکرین اور سوڈان میں جنگ بندی کا مطالبہ کر دیا
پوپ لیو چہاردہم کا ہفتہ وار دعائیہ خطاب
ویٹی کن سٹی (مانیٹرنگ ڈیسک) کیتھولک عیسائیوں کے روحانی پیشوا پوپ لیو چہاردہم نے ویٹی کن سٹی میں ہفتہ وار دعائیہ خطاب کیا، اس دوران انہوں نے مشرق وسطیٰ، یوکرین اور سوڈان میں جنگ بندی کا مطالبہ کیا۔
یہ بھی پڑھیں: بلاشبہ انسان میں اگر لگن، جذبہ، دوراندیشی، خلوص، چاہت، ایثار، قربانی جیسے جذبوں کو اپنانے کی صلاحیت موجود ہو تو وہ بغیر دنیا میں نام پیدا کر سکتا ہے۔
جنگ بندی کی اپیل
’’جنگ‘‘ کے مطابق ویٹی کن سٹی سے خبر ایجنسی کے مطابق انہوں نے کہا کہ موجودہ تکلیف دہ وقت میں عزیز لبنانی عوام کے زیادہ قریب ہوں۔ آبادی کو جنگ کے ہولناک اثرات سے بچانا بین الاقوامی قانون اور اخلاقی ذمہ داری ہے۔ تنازع میں شامل فریقین جنگ بندی کریں اور فوری پُرامن حل تلاش کریں۔ میں اُن سب کے لیے دعاگو ہوں جو جنگ کی وجہ سے تکلیف میں ہیں، جنگ سے متاثرہ یوکرین کے عوام کے لیے بھی دعاگو ہوں۔
سوڈان کے متحارب فریقین کے لیے پیغام
پوپ لیو کا کہنا تھا کہ سوڈان کے متحارب فریقین بھی لڑائی بند کریں اور بات چیت کر کے جنگ ختم کریں۔








