علاقائی صورتحال، کابینہ کا اجلاس طلب کر لیا گیا
اجلاس کی طلبی
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیرِ اعظم شہباز شریف نے علاقائی اور عالمی صورتِ حال پر آج کابینہ اجلاس طلب کر لیا۔
یہ بھی پڑھیں: محسن نقوی کی مولانا فضل الرحمان سے ملاقات، باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال
اجلاس کی تفصیلات
’’جنگ‘‘ نے ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ اجلاس میں وزارتِ خارجہ حکام اور دیگر اعلیٰ عہدے دار شریک ہوں گے۔ اجلاس میں مذاکرات کے بعد کی صورتِ حال پر گفتگو کی جائے گی۔
یہ بھی پڑھیں: ہری پور سے اس مرتبہ پی ٹی آئی ہی کامیاب ہوگی: عمر ایوب
سعودی عرب و ترکیہ کا دورہ
وزیرِ اعظم اپنے دورۂ سعودی عرب و ترکیہ سے متعلق بھی کابینہ کو اعتماد میں لیں گے۔
سعودی عرب کا دورہ
واضح رہے کہ وزیرِ اعظم آئندہ 48 گھنٹوں میں سعودی عرب جائیں گے۔ وزیرِ اعظم شہباز شریف کو سعودی ولی عہد کی جانب سے دورۂ سعودی عرب کی دعوت ملی ہے۔








