سکیورٹی اداروں نے بھارتی خفیہ ایجنسی ’را‘ کیلئے جاسوسی کرنیوالے 3 افراد کو گرفتار کرلیا
سکیورٹی اداروں کا بڑا انکشاف
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) سکیورٹی اداروں نے ایک اہم کارروائی کے دوران بھارتی خفیہ ایجنسی 'را' کے لیے جاسوسی میں ملوث 3 افراد کو گرفتار کر لیا۔
یہ بھی پڑھیں: جنرل فیض سے فیضیاب ہونے والے ان کے خلاف گواہی دینے کے لیے لائن میں کھڑے ہیں، زاہد گشکوری
ملزمان کا تعلق
نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق سکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ 'را' کے لیے جاسوسی کرنے والے ملزمان کا تعلق نارووال، بہاولپور اور ضلع نیلم آزاد کشمیر سے ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا امکان
حساس معلومات تک رسائی
ذرائع کا کہنا ہے کہ ملزمان نے اعتراف کیا کہ انہیں سوشل میڈیا ایپس پر خواتین اور رقم کا جھانسہ دے کر حساس معلومات تک رسائی حاصل کی گئی۔ جبکہ ملزمان کو رقوم کرپٹو والٹس اور بینک اکاؤنٹس کے ذریعے منتقل کی گئیں۔
قانونی کارروائی
سکیورٹی ذرائع کے مطابق گرفتار ملزمان نے اعتراف کیا کہ وہ 'را' سے منسلک خواتین سے مسلسل رابطے میں تھے۔ ملزمان کے خلاف آفیشل سیکرٹ ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا ہے، قانونی کارروائی کے بعد سزائیں سنادی گئی ہیں۔








