جون، جولائی کی فیس طلب کرنے کا کیس؛ نویں جماعت کے طالبعلم کو امتحان میں بیٹھنے کی مشروط اجازت

سندھ ہائیکورٹ کا فیصلہ

کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن) سندھ ہائیکورٹ نے نجی اسکول کی جانب سے جون جولائی کی فیس قبل از وقت طلب کرنے کے کیس میں نویں جماعت کے طالب علم کو امتحان میں بیٹھنے کی مشروط اجازت دے دی۔ عدالت نے آئندہ سماعت پر ایڈووکیٹ جنرل سندھ اور دیگر فریقین سے جواب طلب کرلیا۔

یہ بھی پڑھیں: پی ایس ایل کی کسی ٹیم میں ہوتا تو عمر اکمل اور احمد شہزاد کو ضرور شامل کرتا، شاہد آفریدی

اسکول انتظامیہ کی کارروائی

نجی ٹی وی چینل ایکسپریس نیوز کے مطابق دوران سماعت، وکیل درخواست گزار نے کہا کہ سکول انتظامیہ نے جون اور جولائی کی فیس کے چالان قبل از وقت جاری کئے، محکمہ تعلیم کے سرکلر کے مطابق جون اور جولائی کی فیس اپریل اور مئی میں وصول کی جانی چاہیے۔

وکیل درخواست گزار کے دلائل

وکیل درخواست گزار نے دلائل دیئے کہ درخواست گزار نے تمام واجب الادا فیس ادا کر دی ہے، قبل از وقت فیس کے مطالبے پر متعلقہ حکام کو شکایت کے باوجود کوئی کارروائی نہیں کی گئی۔
عدالت نے دلائل کے بعد حکم دیا کہ درخواست گزار طالب علم کو بغیر کسی رکاوٹ امتحان میں شرکت کی اجازت دی جائے اور طالب علم کا نتیجہ آئندہ سماعت تک جاری نا کیا جائے۔

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...