رمشا خان نے خوشال سے شادی کی تصدیق کردی، وائرل تصاویر پر بھی خاموشی توڑ دی
رمشا خان کی شادی کی تصدیق
کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستانی اداکارہ رمشا خان نے ساتھی اداکار خوشال خان سے شادی کی تصدیق کردی۔
یہ بھی پڑھیں: بھارت میں پھنس جانے والے پاکستانیوں سے متعلق دفتر خارجہ نے اہم بیان جاری کر دیا
شادی کی افواہیں
گزشتہ کئی روز سے دونوں اداکاروں کی شادی کی افواہ سوشل میڈیا پر زیرِ گردش تھی جبکہ دو سے تین معروف شخصیات نے شادی کی تصدیق کی تھی۔
یہ بھی پڑھیں: بھارت میں نوجوان لڑکی اپنے ہی دیور کے ساتھ گھر سے بھاگ گئی لیکن کیوں؟ حیران کن وجہ سامنے آ گئی
نکاح کی تصاویر
حال ہی میں رمشا اور خوشال کے نکاح کی تصویر سوشل میڈیا پر سامنے آئی جس کے بعد مداحوں میں بے چینی اور بڑھ گئی۔
یہ بھی پڑھیں: دھرنا ختم کرنے کا مطالبہ لیکر جانیوالی خواتین پارلیمینٹرین کو اختر مینگل نے کیا جواب دیا ۔۔۔؟ تفصیلات سامنے آ گئیں
اداکارہ کا انسٹاگرام پیغام
اب اداکارہ رمشا خان نے انسٹاگرام پر سٹوری شیئر کی ہے جس میں انہوں نے ان خبروں کی تصدیق کرتے ہوئے تصویر وائرل کرنے والوں پر برہمی کا بھی اظہار کیا۔
اداکارہ نے لکھا 'ہماری تصاویر ہماری مرضی کے بغیر لیک کی گئیں اور انہیں شیئر کیا جارہا ہے، یہ اخلاقیات کے خلاف بات ہے، جو پیجز یہ تصویر شیئر کررہے ہیں وہ ایسا کرنا بند کریں کیونکہ یہ آپ کے لیے کوئی کانٹینٹ نہیں ہے'۔

یہ بھی پڑھیں: سکیورٹی کونسل ایران اور اسرائیل کے درمیان سیز فائر کیلئے اپنا کردار ادا کرے: پاکستان
ذاتی زندگی کی حفاظت
رمشا خان نے کہا 'میں نے ہمیشہ اپنی ذاتی زندگی کو اپنے تک محدود رکھا ہے اور میں اب بھی یہ ہی کروں گی'۔
یہ بھی پڑھیں: لیسکو کی جانب سے ریکوری کے عمل میں تیزی، 283 نادہندگان سے کتنے واجبات وصول کر لیے گئے۔ جان کر آپ حیران رہ جائیں
نئے سفر کی شروعات
اداکارہ نے شادی کی تصدیق کرتے ہوئے کہا 'چونکہ میں زندگی کے اس نئے سفر میں داخل ہورہی ہوں تو میں یہ امید کرتی ہوں کہ ہماری شیئر کردہ تمام تصاویر ڈیلیٹ کردی جائیں اور دوبارہ کہیں پوسٹ نہ کی جائیں'۔
اداکارہ کی درخواست
انہوں نے مزید کہا 'یہ ہماری زندگی ہے، آپ کی ہیڈلائنز نہیں، اس کی عزت کریں اور ہمیں تنہا چھوڑ دیں'۔
رمشا نے مزید کہا کہ 'باقی وقت آنے پر سب کو بتادیا جائے گا'۔








